بیکن ہاوس سکول اور سٹی سکول میں بچوں کے قتل عام کا بھیانک منصوبہ سامنے آ گیا – ایس ایف پی
بیکن ہاوس سکول، سٹی سکول اور دیگر سکولوں پر پشاور اے پی ایس کی طرز کے حملے کا بھیانک منصوبہ سامنے آ گیا، کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی سپاہ صحابہ کے تکفیری خوارج اور جماعت اسلامی کے بعض انتہا پسند ارکان ملوث ہیں
لشکر جھنگوی سوشل میڈیا سیل مشعل فیس بک پیج اور دیگر سائٹوں پران سکولوں کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کر کے دیوبندی مسلک کے نوجوان کارکنوں کو پشاور آرمی پبلک سکول کی طرز پر ایک اور قتل عام کی ترغیب دی جا رہی ہے – انہی ویب سائٹوں پر اہلسنت بریلوی اور شیعہ مسلمانوں اور غیرمسلم اقلیتوں کے خلاف بھی انتہائی زہریلا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے –
بتایا جاتا ہے کہ اس نا پاک منصوبے کے پیچھے جماعت اسلامی کا شمس الدین امجد اور اسد واصف ملوث ہیں جن کوکالعدم تنظیم کے اورنگزیب فاروقی گروپ کی تائید حاصل ہے، جماعت اسلامی کے حرا سکولز ناقص معیار اور فرقہ وارنہ و جہادی مواد کی وجہ سے خسارے میں چل رہے ہیں اس لئے اس مذموم مہم کا آغاز کیا گیا، قومی سلامتی کے ادارے چوکس ہو گئے ہیں اورعنقریب نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتاریاں متوقع ہیں