ذرا سوچیے – روبینہ خانم

13007167_10154177038418023_842980663112275002_n

بہت سے مسلمانوں کے ساتھ گفتگو اور مباحثوں کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ

دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں میں سے کوئی ‘اصلی مسلمان’ نہیں ہے.

– دنیا میں اس وقت کوئی ”خالصتا اسلامی” ملک نہیں ہے
– ”حقیقی” اسلامی ریاست کا نفاذ ابھی باقی ہے
– پاکستان، ایران، سعودی عرب، نائجیریا، یہ سب ”اصلی اسلام” کی عکاس نہیں ہیں
– ”صحاح ستہ“ کی سب حدیثیں ”صحیح” نہیں ہیں
– قرآن کی کچھ آیات ”اپنے وقت” کے لیے تھیں البتہ قرآن کا پیغام ”ابدی” ہے
– قرآن کو سمجھنا ہے تو ”عربی” سیکھو
– ارتقا ایک ”فریب” ہے اور مٹی سے انسان کا بننا ایک ”حقیقت” ہے
– اسلام غلامی کے ”خاتمے” کے لیے آیا البتہ اس خاتمے میں 1300 برس لگ گئے
– اسلام عورت کو ”عزت” دیتا ہے اور ”لونڈی” کو بھی حقوق دیتا ہے

– نبی کریم کی ”دو درجن” شادیاں اور لونڈیاں دوسرے قبائل سے ”سیاسی تعلقات” بڑھانے کے لیے تھیں
– عرب میں بچیاں نو برس کی عمر سے قبل بالغ ہو جاتی تھیں
– قرآن کی سات سو آیات ”غور و فکر” کی تلقین کرتی ہیں البتہ ڈارون ”جھوٹا” تھا
– اسلام کا مطلب ہے ”امن”، اور آج کل اس کا ہیرو ممتاز قادری ہے

 

Comments

comments