رائٹ اور لیفٹ ونگ دونوں کے لکھاریوں کے لئے 10 مشورے
.لیفٹ ونگ کے لکھاریوں سے گزارش ہے کہ اپنی ہر بات میں اسلام،مسلمانوں، قائد اعظم سے کیڑے نکالنا چھوڑ دیں
.دوسرا مشورہ یہ ہے کہ رائٹ ونگ سے مقابلہ کرتے کرتے آپ بھی انھیں کی طرح تنگ نظر، متعصب اور بخیل ہو چکے ہیں اس لئے دیسی لبرلز سے اصلی لبرلز بننے کی جانب سفر شروع کریں
.اپنے دلائل کی بنیاد اپنی مضبوط روایات سے اٹھائیں نہ کہ رائٹ ونگ کی تسلسل سے جاری حماقتوں سے
“حال” میں بھی تشریف لے آئیں. ملک بنے 70 سال ہو چکے. قرداد مقاصد کو پاس ہوئے 67 برس گزر چکے، اب ان پر ہی رونا پٹنا لگا رہا تو آپ ہمیشہ کی طرح روتے پیٹتے ہی رہیں گے
کبھی کبھی رائٹ ونگ کی رائٹ بات کی تائید بھی کر دیا کریں. اس وقت آپ سب کی موم بتیاں بجھ جاتی ہیں. اس طرح کرنے سے آپ اخلاقی طور پر بلند پوزیشن پر پہنچ جائیں گے
رائٹ ونگ کو مشورہ ہے کہ برائے مہربانی اختلافی بات کا آغاز کفر، غداری اور قادیانی ہونے کے الزام لگانے کے بجائے انکی دلیل کی کمزوری سے کریں
گزارش ہے کہ ہر لبرل کو کنجر، شرابی، ملحد سمجھنے سے گریز کریں. یہ لوگ آپ کے اندر بھی کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں لوگوں کو انکے انفرادی لیول پر کیوننس کریں ہر کسی کو ایک لاٹھی سے نہ ہانکیں
ہر وقت اسلام کی جان اور پاکستان کی سالمیت کو کسی نوزائیدہ بچے کی طرح خطرے میں رکھنے کے بجائے جس اللہ کا نام ہر جملے میں لیتے ہیں اس پر حقیقت میں بھروسہ بھی کریں
رائٹ ونگ کی جہالت اور حماقتوں پر آپکو سانپ کیوں سونگھ جاتا ہے؟ اپنے درندوں کی خود نشاندہی کریں انھیں لبرلز کی مخالفت میں سیف شیلٹر مہیا نہ کریں
.قائد اور اقبال کی جان بخشی کرکے انھیں قبر میں بھی سکون لینے دیں اور تاریخ کو دونوں اینگل سے پڑھ کر مقابلہ کریں.