لندن کی دیوبندی مسجد سے احمدیوں کو قتل کرنے کا لٹریچر برآمد

_89166275_pic

برطانیہ کی جنوبی لندن کی ایک دیوبندی مسجد سے ایسے لیف لیٹس ملے ہیں جن میں احمدیوں کو قتل کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ جنوبی لندن کی سٹاک ویل گرین مسجد میں کچھ ایسے لیف لیٹس ملے ہیں جن پر لکھا تھا کہ اگر احمدی اسلام قبول نہیں کرتے تو انھیں مار دیا جائے۔ ان لیف لیٹس کو عالمی مجلسِ تحفظ ختِم نبوت کے سابق سربراہ یوسف لدھیانوی دیوبندی نے لکھا تھا۔ عالمی مجلسِ تحفظ ختم نبوت اس مسجد کو ’بیرون ملک‘ میں اپنا دفتر قرار دیتا ہے۔

سٹاک ویل مسجد پر 2011 میں پاکستان میں دہشت گردی اور نفرت پھیلانے سے متعلق کارروائیوں کو بڑھاوا دینے میں مدد کا الزام لگایا گیا تھا – ان لیف لیٹس کے مطابق جو تین دن کے اندر اسلام کے مرکزی دھارے میں نہ آئے اس کو قتل کر دینا چاہیے۔ یہ لیف لیٹس دیوبندی مولانا محمد یوسف لدھیانوی نے لکھے ہیں اور یہ انگریزی میں ہیں۔ یہ مسجد میں جوتے اتارنے کی جگہ کے قریب رکھے گئے تھے جہاں عام طور پر تحریر مواد رکھا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں صاحبزادہ ضیاء (مانچسٹر) اور سپاہ صحابہ کے دیگر تکفیری خوارج احمدیوں، سنی بریلویوں، شیعوں اور صوفیوں کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈا کر رہے ہیں، گرفتاریاں عنقریب متوقع ہیں

12985582_10207789606592652_2781616664441905401_n

Comments

comments