تاریخ میں عظیم ترین مسلمان سائنسدانوں کے نام اور شعبہ جات – وقار احمد

SCIENCE-ISLAM__800x450

آپ نے اکثر سنا ہو گا ملحدین سے کہ مسلمانوں کی سائنسی طور پر کوئی خدمات نہیں ہیں۔ آئیں آج ان کو منہ توڑ جواب دیتے ہیں یہ بتا کر کہ ہم مسلمانوں کی سائنس میں کیا کیا عظیم خدمات ہیں۔ مختصر جائزہ اور نام پیش کئے جائیں گے

ایک۔ غایت الدین جمشید: مشہور ماہر فلکیات اور ریاضی دان
دو۔ ابو زید ال بلخی: ریاضی دان، ماہر طبیعات، نفسیات دان، سائنسدان
تین۔ بو علی سینا: کسی تعارف کی ضرورت نہیں
چار۔ ال فارابی: عظیم ترین سائنسدان، موسیقار، فلسفی اور منطق کی بنیاد رکھنے والا
پانچ۔ ابو نصر منصور: سفیریکل سائن لا کی دریافت کرنے والا
چھ۔ ال بیرونی: کسی تعارف کی ضرورت نہیں
سات۔ ابن الہیثم: آپٹیکس کا بانی، روشنی کے انعکاس، انعطاف کے قوانین کی دریافت کرنے والا، تجرباتی نفسیات اور طبیعات کا بانی
آٹھ۔ احمد ابن یوسف: ریاضی دان
نو۔ ابو سہل ال قہی: ریاضی دان، ماہر طبیعات، فلکیات
دس۔ ابن وحشیہ: سائنسی خطوط پر زراعت کو استوار کرنے والا، کیمیا دان،
گیارہ۔ ابو الفادی ہراوی: ماہر فلکیات
بارہ۔ ابو محمود ال خوجاندی: ماہر فلکیات، ریاضی دان
تیرہ۔ ال برجاندی: ماہر فلکیات
چودہ۔ نصیر الدین طوسی: ماہر فلکیات، حیاتیات، کیمیا، ریاضی، فلسفہ، میڈیسن، ارتقاء کے سائنسی اصول اسلامی بنیادوں پر، لا آف کنزرویشن آف میس( کمیت کا نا تو تباہ ہونا نا بننا) کے مشہور و معروف طبیعاتی قانون کو دریافت کرنے والا دنیا کا پہلا شخص
پندرہ۔ اکسر لطفی: فزی لاجک (fuzzy logic) کی دریافت کرنے والا موجودہ زمانے کی اہم ترین دریافت کا سہرا ان کے سر بندھتا ہے

اگر آپ یہاں تک پہنچ گئے ہیں خوشی سے پڑھتے ہوئے تو مبارک ہو آپ جعلی یا کمرشل لبرل نہیں ہیں۔ اوپر بیان کئے گئے تمام کے تمام سائنسدان شیعہ ہیں۔ اگر یہ پڑھ کے آپ کے منہ کا ذائقہ کڑوا ہو گیا ہے تو مبارک ہو آپ گھٹیا قسم کے فرقہ پرست ہیں۔ اور اگر یہ جان کر آپ حیران ہوئے ہیں تو آپ ایک عام مسلمان ہیں جسے اپنے ورثے اور مکمل تاریخ کا نہیں پتا تھا چلیں آج پتا چل گیا۔

اور یاد رکھیں اس پوسٹ میں جان بوجھ کر صرف شیعہ سائنسدانوں کا ذکر کیا گیا تھا ورنہ سنی مسلمان بھی کچھ کم نہیں تھے اس دور کے۔ اس لئے آپ سنی ہیں یا شیعہ، علم مومن کی گمشدہ میراث ہے، جہاں سے بھی ملے حاصل کر لو پر عمل کریں اور کوشش کریں کہ جلد از جلد اپنے اسلاف کے کارناموں پر فخر کرنے کی بجائے اس اگلے جہاں میں موجود اپنے اسلاف کو اپنے حال کے سائنسی کارناموں پر فخر کرنے پر مجبور کر دیں، شکریہ

اور میں شیعہ نہیں ہوں۔ یہ میں لکھنا بھول گیا تھا

Comments

comments