لاہور میں لشکر جھنگوی کے حسن معاویہ دیوبندی گروپ کی کاروائی، گلشن اقبال بم دھماکے میں ستر افراد شہید
مارچ ٢٧ – لاہور کے گلشن اقبال پارک میں بم دھماکہ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت ستر افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں قریبی ہسپتالو ں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیو ں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاون میں واقع گلشن اقبال پارک کے قریب زور دار دھماکہ سنا گیا ہے ۔دھماکہ گلشن اقبال پارک کے گیٹ نمبر ایک پر ہوا ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام تقریباً 6 بجے کر 45منٹ پر خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکہ سے اڑا لیا جس سے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد زخمی ہوئی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ پارک میں موجود جھولوں کے نزدیک ہوا ہے آج مسیحی برداری کا ایسٹر کا تہوار اور چھٹی کے دن کی وجہ سے پارک میں کافی رش تھا ،دھماکے کے بعد پارک کو خالی کرا لیا گیا
جناح ہسپتال میں 38 سے زیادہ لاشیں موجود ہیں۔ جناح ہسپتال میں شدید زخمی سترہ بچے بھی موجود ہیں۔ دیگر ہسپتالوں میں بھی شہید اور زخمی موجود ہیں
ابتدائی رپورٹس کے مطابق کالعدم تکفیری دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی سپاہ صحابہ کے حسن معاویہ گروپ اس حملے میں ملوث ہے، حسن معاویہ، معروف دیوبندی مولوی طاہر اشرفی کا بھائی ہے اور اس سے قبل مسیحی اور احمدی برادریوں پر حملوں اور نفرت انگیزی میں ملوث رہا ہے
یاد رہے کہ گزشتہ چند سالوں میں طالبان، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے تکفیری خوارج کے حملوں میں اسی ہزار سے زائد پاکستانی شہری اور فوجی شہید ہو چکے ہیں