نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد جاری۔ کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ انجمن سپاہ صحابہ کے دہشتگرد سرغنہ فاروقی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

1509286_10207485599992677_5747783151525628712_n

نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد جاری۔ کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ انجمن سپاہ صحابہ کے دہشتگرد سرغنہ فاروقی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ واضح ہو جاتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا ہدف صرف سیاسی جماعتیں، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ہیں، اسی ہزار پاکستانیوں کے قاتل یہ تکفیری دہشتگرد نہیں۔ حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمینٹ نہ ہی ملا عبد العزیز کے خلاف کوئی کاروائی کرتی نظر آتی ہے اور نہ ہی لدھیانوی، فاروقی اور مینگل کے خلاف لیکن بوٹ پالیشیئوں نے وقار انکل کی شان میں قصیدہ خوانی جاری رکھنی ہے۔ شیعہ نسل کشی، سنی بریلوی صوفی احمدی پاکستانیوں کے قتل عام میں ملوث دہشتگرد آزاد گھوم رہے ہیں لیکن اسٹیبلشمینٹ کی ساری توجہ مصطفی کمال/وسیم آفتاب/حماد صدیقی کے تکفیری گینگ کے ذریعہ کراچی کو فتح کرنے پر ہے۔ بھیا فتح ہی کرنا ہے تو کشمیر فتح کر کے دکھاو۔ سیاسی امور میں عدم مداخلت کا تو آپ حلف اٹھاتے ہیں

مقام حیرت ہے کہ ہماری ریاست اور حکومت کو ہزاروں شیعہ سنی مسلمانوں کے قتل فاروقی کے خلاف کوئی ” ثبوت ” نہیں ملا – ارے جناب اگر آپ کو فاروقی کے خلاف ثبوت نہیں ملتا تو بطور ایک ذمہ دار پاکستانی شہری کے ہم آپ کو وہ ویڈیوز مہیا کر دیتے ہیں جس میں فاروقی شیعہ سنی مسلمانوں کے خلاف زہر اگل رہا ہے اور انکو کافر قرار دے کر قتل کرنے پر اکسا رہا ہے – ہماری حکومت اور ریاست نے شاید فیصلہ کر لیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرنی چاہے وہ ملا برقعہ ہو یا فاروقی –

Comments

comments