تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانے کے باہر سول سوسائٹی کا پر امن مظاہرہ

1927824_10206378524081747_2394782834634718781_n

 

کل رات جب کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ اہل سنت والجماعت (المعروف کالعدم انجمن سپاہ صحابہ) کے دہشتگرد اپنےمرکز، واقع ناگن چورنگی کراچی، کے اندر، نیشنل ایکشن پلان، انسداد دہشتگردی ایکٹ اور تحفظ پاکستان ایکٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوۓ، غیر قانونی اجتماع کر رہے تھے تو میں اپنے سول سوسائٹی کے دوستوں اور ارکان کے ساتھ ان دہشتگردوں کے اڈے کے باہر ان تکفیری دہشتگردوں کے خلاف، صوبائی حکومت، رینجرز، پولیس اور دیگر ریاستی اداروں کی بے حسی اور مجرمانہ غفلت کے خلاف مظاہرہ کر رہا تھا.

سول سوسائٹی کے ان دوستوں کی جرات کو سلام، جو کسی میڈیا کوریج کے لیۓ نہیں، کسی سلیبرٹی وکمرشل ایکٹوازم کے لیۓ نہیں، بلکہ قانون کی عملداری اور حق و انصاف کے لیۓ آواز بلند کرنے کے لیۓ، اپنے اخلاقی و انسانی فریضے کی ادائیگی کے لیۓ، اپنی جان کی پرواہ کیۓ بغیر ان تکفیری دہشتگردوں کو ان کی کمین گاہ کے سامنے کھڑے ہو کر للکار رہے تھے. یہ تعداد میں گو کم تھے، اور انتظامیہ بھی دشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی تھی، اس کے باوجود ان بہادر اور حوصلہ مند ایکٹوسٹس کا عزم پہاڑوں جتنا بلند اور مضبوط تھا.سول سوسائٹی کے چند  ارکان کسی بھی خطرے کی پرواہ کیئے بغیر اس دہشتگرد گروہ کے مرکز کے باہر ان تکفیری دہشتگردوں کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے، ان طالبانی دہشتگردوں کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے۔ میں ان سب کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں۔ یہ تعداد میں کم تھے، مگر ان بہادروں کے حوصلے بلند تھے۔

ہم نے وعدہ کیا تھا کہ اگر پولیس اور انتظامیہ کالعدم دہشتگرد گروہ کا غیر قانونی اجتماع نہیں روکتی تو ہم بھی ان دہشتگردوں کی کمین گاہ کے باہر پر امن مظاہرہ کریں گے. ہم نے اپنا وعدہ ایفاء کیا.

https://www.facebook.com/LetUsBuildPakistan/videos/10153935116889561/

Comments

comments