چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر سعودی اسپانسرڈ کالعدم تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہ کا حملہ۔ خرم زکی
آرمی پبلک اسکول پر سعودی اسپانسرڈ ان تکفیری دیوبندی دہشتگردوں کے حملے کو ایک سال نہیں پورا ہوا تھا کہ ان دہشتگردوں نے دوبارہ ایک یونیورسٹی کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔ فوج نے اپنے نغمے میں وعدہ کیا تھا کہ یہ دہشتگرد اب دوبارہ ایسا نہیں کر سکیں گے۔ تکفیری دیوبندی دہشتگردوں کا یہ حملہ خیبر پختون خواہ کی صوبائی حکومت کے ساتھ سارتھ ہمارے سیکیورٹی اداروں فوج پولیس اور ایف سی کی بھی مکمل ناکامی ہے۔ انٹیلیجینس وارننگ کے باوجود طالب علموں کو، اساتذہ کو دہشتگردی سے محفوظ نہیں رکھا جا سکا۔ پچھلے ایک سال کے دوران سعودی پروردہ یہ دہشتگرد جب چاہتے ہیں، جہاں چاہتے ہیں حملہ کرتے ہیں اور نام نہاد نیشنل ایکشن پلان سوتا رہتا ہے۔ مان لیں کہ جب تک لدھیانوی، مینگل اور مولوی عبد العزیز آزاد ہیں، ان تکفیری دیوبندی دہشتگردوں کے مدارس اور مساجد آزادی سے کام کر رہے ہیں، یہ کالعدم دہشتگرد گروہ آزاد ہیں، کوئی ضرب عضب، کوئی نیشنل ایکشن پلان، کوئی تحفظ پاکستان ایکٹ اس دہشتگردی کو نہیں روک سکتا۔ لازم ہے کہ ان دہشتگردوں کو، ان سے منسلک مسجد و مدارس کو، ان کے حامیوں اور حمایتیوں، اخوانیوں اور جماعتیوں کو سختی سے کچل دیا جائے۔ جو لوگ ان دہشتگردوں کی شناخت کو چھپا کر قوم کو کسی نا معلوم ٹرک کی بتی کے پیچھے لگاتے ہیں، وہ بھی انہی دہشتگردوں کے ساتھی ہیں۔
کیا کوئی شبہ ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں ان کالعدم تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہوں کو سپورٹ کر رہا ہے ؟ کیا لدھیانوی و فاروقی کی پشت پناہی یہی سعودی حکومت نہیں کر رہی ؟ کیا یہی کالعدم اہل سنت والجماعت (سابقہ کالعدم انجمن سپاہ صحابہ) ان دہشتگردوں کی فکری و نظریاتی نرسری نہیں ؟ کیا وجہ ہے کہ ایک سال گزرنے کے باوجود بھی ملا برقعہ پوش کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی ؟ کیا انڈیا نے آپ کے ہاتھ روکے ہوئے ہیں کہ لدھیانوی، مینگل اور عبد العزیز کے خلاف کاروائی نہ کریں ؟ کیا انڈیا نے آپ کے ہاتھ روکے ہوئے ہیں کہ اکرم لاہوری کو پھانسی نہ دیں ؟ کیوں نہیں بتایا جاتا عوام کو کہ سعودی حکومت ان کالعدم دہشتگرد گروہوں کو اسپانسر کر رہی ہے اور جب اس تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہ کے سرغنہ لدھیانوی و فاروقی سعودی عرب جاتے ہیں تو شاہی خاندان کے مہمان ہوتے ہیں ؟ کیوں نہیں بتایا جاتا عوام کو کہ سعودی عرب ان تکفیری دیوبندی و وہابی مدارس کی کھل کر فنڈنگ کر رہا ہے ؟ کب تک عوام کو بلیک واٹر، سی آئی اے اور موساد کی کہانیاں سنا کر بیوقوف بنایا جاتا رہے گا ؟ مدرسہ دیوبند انڈیا میں ہے اور یہ ایک حققیت ہے کہ دیوبند کے ملاؤں نے قیام پاکستان کی کھلی مخالفت کی تھی۔ تو اگر ان تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی سعودی عرب کے ساتھ انڈیا بھی کر رہا ہے تو بھی اس صورت میں ان کالعدم دہشتگرد گروہوں کا سر کچلنے کی راہ میں کیا رکاوٹ ہے ؟ اور پھر کیا جنرل ضیا کے زمانے سے ان تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہوں کی جوسعودی و ریاستی سرپرستی کی جاتی رہی اس کا ذمہ دار بھی انڈیا ہے ؟