کراچی میں جماعت اسلامی اور سپاہ صحابہ کے غنڈے رینجرز کے نام پر شہریوں سے بھتہ وصول کر رہے ہیں

rangers14-660x330-e1452185334760

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں بھتہ خور اور جرائم پیشہ عناصر نے شہریوں سے رقم مانگنے کے لیے رینجرز کے نام کا سہارا لینا شروع کردیا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ عناصر رینجرز کانام لے کر چندہ مانگتے ہیں ،رینجرز کا ایسے لوگوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص رینجرز کے نام پر رقم یا عطیات کا مطالبہ کرے تو اس کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن پر کی جائے ،ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

رینجرز ذرائع نے نمائندہ چٹکی کو بتایا کہ رینجرز کے نام پر ایک مذہبی سیاسی جماعت کے مقامی عہدیدار تاجر برادری سے چندے کی آڑ میں بھتہ وصول کرتے رہے ہیں۔ انکار پر تاجر نمائندوں کو رینجرز اہلکاروں سے دھمکیاں دلوانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ اعلیٰ افسران کو شکایات موصول ہونے کے بعد ڈی جی رینجرز کی جانب سے برہمی کے اظہار پر رینجرز نے ہیلپ لائن قائم کردی ہے

Source:

http://www.chutki.pk/5841

Comments

comments