جید علما نے نام نہاد تحریک دفاع حرمین شریفین کو مسترد کر دیا – صدائے اہلسنت خصوصی رپورٹ

12484647_1493611774281593_8457078077579139628_o

اسلام آباد – ٧ جنوری – صدائے اہلسنت پاکستان کو تحریک منھاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری، سنّی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا، پاکستان سنّی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری ، جماعت حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی، جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ مظہر سعید کاظمی، ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے صاحبزادے ڈاکٹر راغب نعیمی ، جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنماء مولانا شاہ تراب الحق سمیت درجنوں علماء و مشائخ نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نام نہاد تحریک دفاع حرمین شریفین سے ان کا کوئی تعلق نہ ہے اور نہ ہی وہ سات جنوری کو بعد نماز جمعہ آبپارہ چوک لال مسجد سے نکلنے والی ریلی کا حصّہ ہیں

علماء کرام نے کہا کہ صاحبزادہ انس نورانی کا یہ ذ اتی فیصلہ ہے جو اہلسنت سواد اعظم کی ترجمانی نہیں کرتا ، سعودی عرب کی حکومت ” سنّی اسلام ” کی نمائندہ نہ ہے اور اہلسنت علما و عوام، سعودی ایران تنازع میں فریق نہیں ہیں ، پاکستان کا مفاد سب سے اولین ہے، طاغوتی قوتیں پاکستان کے اندر فرقہ وارانہ فشار پھیلانے کی کوشش کررہی ہیں جس میں وہ کامیاب ہونے والی نہیں ہیں

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.