میں صرف مسلمان ہوں” اور “یہ اسلام نہیں ہے” کی آڑ میں چھپے ہوئے تکفیری کو پہچانیں – پیجا مستری

islam-will-dominate-the-world

اسلام ازم کے تین بنیادی جملے

بہت سے لوگ سمجھتے هیں کے اسلام ازم اپنی موجودہ صورت میں چودہ سو سال سے موجود هے- اس میں کوئی شبہ نہیں کے اسلام بطور ایک مذہب اتنے هی عرصے سے موجود ہے اور یقیناً اسلام ازم کے بنیادی نظریات بهی اتنے ہی پرانے ہیں مگر در حقیقت اسلام ازم اپنی موجودہ شکل میں گزشتہ دو سو برس میں وجود میں آیا ہے

.
اور اسلام ازم چند انسانوں کی انتھک محنت کا نتیجہ هے. آج میں اسلام ازم کے پروپیگنڈہ کے تین بنیادی جملوں کا ذکر کروں گا جو یقیناً اپنے دن میں کئی مرتبہ سنے اور پڑھے هونگے

.“یہ اسلام نہیں هے”

آپ یہ جملہ اکثر مسلمانوں کی محفل میں سنتے هونگے . جہاں چند قبیح داڑھی والے اکٹھے هوئ کسی نماز جنازہ میں ، شادی کی محفل میں اور تو اور کرکٹ میچ میں آپ کو آواز آئیگی یہ اسلام نہیں. جان لیں کہ وہ کوئی تکفیری دیوبندی وہابی ہے جو اسلام ازم کی تبلیغ کر رہا هے اور یہ بھی جان لیں کہ وہ جس چیز کے بارے میں کہہ رہا هے کہ یہ اسلام نہیں ہے وہی عین اسلام هے.
اسی طرح فیس بک پر ، ٹوئٹر اور اخباروں میں آپ اکثر کسی تصویر پر لکھا دیکھیں گے یہ اسلام نہیں .. تو سمجھ لیں کے وہی عین اسلام ہے

“اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات هے”

اسلام ازم کا ایک اور بنیادی جملہ ، یہ مختلف لفظوں میں استعمال ہوتا ہے مثلاً اسلام مذہب نہیں ہے یا اسلام ایک دین ہے وغیرہ وغیرہ

“میں صرف مسلمان ہوں”

اگر آپ کسی شخص کو یہ کہتے سنیں کہ وہ صرف مسلمان هے اور اسے اپنے خاندان کے شیعہ، بریلوی ، احمدی ، بلکہ دیوبندی هو نے پر شرمندگی هو اور وہ یہ کہے کہ وہ صرف مسلمان ہے تو جان لیں کہ وہ تکفیری دیوبندی وہابی اسلامسٹ ہے

Comments

comments