بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس میں ڈاکٹر شکیل اوج شہید کے فرزند حسان اوج سے ملاقات – عامر حسینی

1926887_10208436777865368_9174294653940058129_n

میں اور حسان شکیل اوج بین المذاھب قومی میلاد مصطفی کانفرنس نمائش چورنگی کراچی میں سٹیج پر موجود ہیں -حسان ڈاکٹر شکیل اوج شہید کے صاحبزادے ہیں جوکہ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ کے سربراہ تھے اور ان کو القاعدہ برصغیر کے دہشت گردوں نے شہید کرڈالا تھا


یاد رہے کہ ڈاکٹر شکیل کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والی القاعدہ برصغیر ہند کا سربراہ ثناء الحق عرف عاصم عمر سنبھل ڈسٹرکٹ ہندوستان کا رہائشی اور دارالعلوم دیوبند و جامعہ بنوریہ میں پڑھتا رہا تھا اور حرکت الجہاد سے تربیت یافتہ تھا

حسان اوج نے بین المذاہب قومی میلاد مصطفی کانفرنس میں ایک سوگوار اور بہت ہی اداس تقریر کی اور انہوں نے کہا کہ جب ان کے والد شہید ہوئے تو قاتلوں کا خوب اتنا تھا کہ سب ان کا ساتھ چھوڑ گئے اور ان کے والد کو سنی ہونے کی سزا تکفیریوں نے دی لیکن خود سنی بھی جو ہمارے اپنے تھے ہمیں تنہا چھوڑ گئے تھے

Comments

comments