شرک و بدعت کا بیانیہ اور تکفیری مائنڈ سیٹ – پیجا مستری

766120

گرینڈ انکیوزیٹر میں دوستوئوسکی نے لکھا کہ اگر دنیا کے تمام زهین دماغ بهی اکٹھے کر دئے جائیں اور ان تین سوالات کو دوبارہ تخلیق کرنے کیلئے کہا جائے جو شیطان نے عیسی کو بہکانے کیلیے کئے تھے تو بھی وہ سوالات نہیں بنا سکتے کیونکہ ان سوالات میں انسان کے تمام مسائل کا حل تھا

آج سے پچیس سال پہلے جب میں نے گرینڈ انکیوزیٹر پڑهی تو میرے ذہن میں یہ سوال آیا کہ وہ سوال تو شیطان نے عیسی سے کیے تھے تو درحقیقت وہ سوال انسانیت کی موت تھے اسی لئے عیسی شیطان کے بہکاوے میں نہیں اے

مگر گذشتہ کچھ عرصہ سے میں سوچ رہا تھا کہ اگر دنیا کے تمام تخریبی ، مجرمانہ اور گندے اذهان کو اکٹھا کرکے انہیں کہا جاے کہ وہ ایسا نظریہ تخلیق کریں جو پوری انسانیت کے لئے سم قاتل هو اور اس نظریہ کو دو الفاظ میں سمو دیں تو وہ کونسے الفاظ هو نگے

گذشتہ دو سو سال میں پیدا هو نے والے چند بدترین ذہنوں کو پڑھنے اور سننے کے بعد اور دنیا پر ان کے موجودہ اثرات دیکھنے کے بعد مجھے ان دو اصطلاحات کا پتہ چل گیا

اسلام ازم کی بنیاد ان دو اصطلاحوں اور ان کے پیچھے موجود تکفیری نظریہ پر هے . وہ دو لفظ هیں شرک اور بدعت.

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.