فیسبک پر توہین آمیز مواد پھیلانے پر کالعدم دیوبندی دہشت گروہ سپاہ صحابہ کا کارندہ گرفتار – از خرم زکی
جو یہاں پیو تو حرام ہے اور جووہاں پیو تو حلال ہے! غور سے اس خبر کو پڑھیں. جی ہاں کوئی اور نہیں، کوئی شیعہ مسلمان نہیں، کوئی صوفی بریلوی نہیں، بلکہ کالعدم تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہ اہل سنت والجماعت (المعروف کالعدم لشکر جھنگوی) کا دہشتگرد اصحاب رسول کی شان میں توہین آمیز مواد فیس بک پرپھیلانے کے جرم میں گرفتار.
ثابت ہوتا ہے کہ اس کالعدم تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہ نے فیس بک پر جعلی آئی ڈیز بنائی ہوئی ہیں جن سے یہ دہشتگرد گروہ نفرت آمیز مواد نشر کر کے اس کا الزام شیعہ مسلمانوں پرلگاتا ہے تاکہ مسلمانوں کےدرمیان تفرقہ پھیلے. اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اس تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہ کا اصحاب رسول سے بھی کوئی تعلق نہیں اور اس کا کام صرف فتنہ اور دہشتگردی پھیلانا ہے.
اب اگر یہی کام کسی شیعہ مسلمان نے کیا ہوتا تو ابھی یہی دہشتگرد گروہ ناموس صحابہ کی دہائی دے رہا ہوتا اورعام عوام کو مشتعل کر رہا ہوتا حالاں کہ معلوم ہے کہ اصحاب رسول کے حوالے سے شیعہ مسلمانوں کا نظریہ سنی بھائیوں سے جدا ہے لیکن چوں کہ یہ حرکت اسی گروہ کے دہشتگرد نے کی ہے اسی لئے بھیانک سناٹا طاری ہے.
Source: