لانڈھی کے بعد ملیر میں بھی پیپلز پارٹی کا سپاہ صحابہ سے اتحاد – عامر حسینی
یونین کونسل نمبر 3 مظفر آباد ڈسٹرکٹ ملیر میں بھی پی پی پی اور پاکستان راہ حق پارٹی المعروف سپاہ صحابہ پاکستان دیوبندی تکفیری کے درمیان الائنس ہے اور یہاں بھی چئیرمین پاکستان راہ حق پارٹی کا ہے اور ایک کونسلر رضوان فاروقی بھی اسی پارٹی سے تعلق رکھتا ہے
ملیر ڈسٹرکٹ میں اس وقت پاکستان پیپلزپارٹی اور کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کی نئی شکل پاکستان راہ حق پارٹی کے درمیان مکمل اتحاد قائم ہے اور یہ بے جوڑ اور بے اصولی اتحاد وہ ہے جس کی طرف داری پی پی پی کراچی ڈویژن کی تنظیم انتہائی بے شرمی کے ساتھ کررہی ہے