پاکستان راہ حق پارٹی – کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کا سیاسی چہرہ – خرم زکی
کالعدم تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہ اہل سنت والجماعت (سابقہ کالعدم انجمن سپاہ صحابہ) نے ایک اور نۓ نام “راہ حق پارٹی” کے نام سے کام شروع کر دیا. اس کالعدم تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہ کے ٢٥٠ سے زائد امیدوار بلدیاتی انتخابات میں صرف سندھ ہی سے حصہ لے رہے ہیں.
اس کالعدم دہشتگرد گروہ کے سرغنہ ثنا اللہ حیدری کا کہنا ہے کہ انتخاب جیتنے کے لیے اے این پی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور مسلم لیگ فنکشنل سمیت دیگر جماعتوں سے اتحاد کیا ہے۔ کوئی بتاۓ کہ اگر پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور اے این پی جیسی نام نہاد لبرل جماعتیں انتخابات جیتنے کے لیۓ اس تکفیری دہشتگرد گروہ سے اتحاد کریں تو پھر سندھ کے عوام، خاص طور پر کراچی کے عوام، کس کوووٹ دیں ؟
الیکشن کمیشن، حکومت وقت، فوج اور رینجرز جواب دے کہ نیشنل ایکشن پلان میں تو عوام سے وعدہ کیا گیا تھا کہ کالعدم دہشتگرد گروہوں کو نام بدل کر کام نہیں کرنے دیا جاۓ گا پھر اس کالعدم تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہ کو یہ سہولت کس کے کہنے پر فراہم کی جا رہی ہے ؟ یہ کس نیشنل ایکشن پلان (یا نو ایکشن پلان) پر عمل در آمد ہو رہا ہے ؟ یہ کون سا ضرب عضب آپریشن ہے جس میں دہشتگرد گروہ کو الیکشن لڑنے، جلسے جلوس کرنے کی آزادی ہے ؟