بلوچستان کےعلاقے نصیرآباد کی امام بارگاہ میں دھماکا، 10 شیعہ مسلمان شہید ، بیس زخمی

stop-shia-genocide

 بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے نصیرآباد میں ڈھاڈر کی چھلگری امام بارگاہ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجےمتعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مطابق دھماکے میں 10 شیعہ مسلمان شہید ، بیس زخمی ہوگئے جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکا امام بارگاہ کے دروازے کےقریب ہوا  پر ہوا جہاں کچھ دیر بعد مجلس منعقد ہونا تھی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی علاقے میں طلب کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے دھماکا خودکش حملہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

واضح رہے صوبائی محکمہ داخلہ نے محرم الحرام میں بولان ، لورالائی اور سبی کو حساس مقامات قرار دیا تھا جس کے سبب یہاں ساتویں محرم کا جلوس بھی نہیں ہوسکا۔ اس سے قبل بھی سینکڑوں شیعہ مسلمان بلوچستان علاقوں میں تکفیری دیوبندی  دہشت  گردوں کے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں اور ان حملوں کے ماسٹر مائنڈ رمضان منگل دیوبندی اور شفیق منگل دیوبندی نیشنل ایکشن پلان کے باوجود آزاد گھوم رہے ہیں

Comments

comments