قبضہ مافیا اور دیوبندی تکفیریوں کا اتحاد

23

22

24 25 26

انگریزی روزنامہ “ایکسپریس ٹرائبون ” کی ایک خبر کے مطابق اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور دیگر سیکورٹی ایجنسیز نے کورال ایریا میں واقع لینڈ مافیا کے ایک سرغنہ تاجی کھوکر کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر 67 غیر قانونی ہتھیار ، 3000 گولیاں ، بڑی مقدار میں غیر ملکی قیمتی شراب ، رینجرز کے زیر استعمال رہنے والے جوتے اور وہاں پر موجود کئی اشتہاریوں اور مشکوک افراد کو کرلیا – یہ چھاپہ وفاقی وزرات داخلہ کی خصوصی ہدایات پر مارا گیا –

تاجی کھوکھر نہ صرف اسلام آباد اور راولپنڈی اور اس ملحقہ علاقوں میں زمینوں پر ناجائز قبضوں میں ملوث ایک انتہائی خطرناک گینگ کا سرغنہ سمجھا جاتا ہے بلکہ اس نے اپنے زمینوں پر قبضے ، شراب و منشیات کی فروخت کے کام ، دیگر سنگین جرائم کی انجام دہی کے لئے دیوبندی تکفیری انتہا پسند اور دھشت گرد تنظیموں اور ان کے نظریہ سازوں سے بھی اتحاد بنارکھا ہے –

تاجی کھوکھر جو کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپکیر حاجی نواز کھوکھر کا بھائی ہے نے نہ صرف خود کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان / اہلسنت والجماعت میں شرکت کی بلکہ اس کے ساتھ جڑے بدترین ، انتہائی خطرناک ، اشتہاری ، اجرتی قاتل اور مجرم ، قبضہ گینگ بھی کور حاصل کرنے کے لئے اہلسنت والجماعت / سپاہ صحابہ پاکستان کا حصّہ بن گئے –

تاجی کھوکھر کے لال مسجد کے خطیب اور داعش و القائدہ و تحریک طالبان پاکستان کی اعلانیہ حمایت کرنے والے مولوی عبدالعزیز کے ساتھ تعلقات بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اور یہ تعلقات بعد میں ایک مبینہ واقعے کے بعد رشتہ داری میں بدل گئے جب مولوی عبدالعزیز کی بیٹی کی شادی اچانک ہی تاجی کھوکھر کے بیٹے سے کردی گئی اور تاجی کھوکر نے اکثر جہاں جہاں قبضہ کرکے اور انتہائی سستے داموں زمین حاصل کرکے ٹاؤنز بنائے وہآں نہ صرف مولوی عبدالعزیز کو پلاٹ دئے گئے اور سپاہ صحابہ پاکستان / اہلسنت والجماعت کے سرکردہ لوگوں کو بھی پلاٹ بانٹے گئے بلکہ وہاں پر قبضہ شدہ زمین پر دیوبندی مدرسہ و مسجد کی تعمیر بھی کی گئی –

تاجی کھوکھر اور ملک ریاض سمیت کئی ایک بلڈر مافیا کے لوگ متنازعہ اور جھگڑے والی زمینوں پر قبضے کے لئے جن اشتہاریوں اور مجرموں کو استعمال کرتے رہے ان میں سے اکثر اہلسنت والجماعت / سپاہ صحابہ پاکستان کے ممبر نکل آتے تھے اور ان کا تعلق بھی آگے مولوی عبدالعزیز ، محمد احمد لدھیانوی وغیرہ سے نکلتا تھا -راولپنڈی میں صابرہ بی بی نامی خاتوں کے قتل میں تاجی کھوکھر اور اس کے بیٹوں کا جب نام سامنے آیا تو بھی تاجی کھوکھر کے کالعدم تنظیموں روابط اور لال مسجد سے روابط کی کہانی سامنے آئی اور یہ بھی کہا جاتا رہا کہ تاجی کھوکھر کے گینگ کو کئی بااثر سیاست دانوں ، پولیس افسران اور بزنس مافیا کی سرپرستی حاصل ہے


تاجی کھوکھر ، محمد احمد لدھیانوی ، مولوی عبدالعزیز سمیت کئی اور نام نہاد جہادی اور اعلانیہ تکفیری دھشت گردوں کے درمیان یہ تعلقات اصل میں پورے ملک کے اندر لینڈ مافیا ، منشیات فروش ، اسلحہ سمگلر ،قاتلوں ، ڈاکوؤں کی تکفیری و انتہا پسند مذھبی فرقہ پرست گروپوں کے درمیان بنے تعلق اور زنجیر کی عکاسی کرتی ہے اور پاکستان کے اندر دھشت گردوں ، فرقہ پرستوں ، تکفیری قوتوں کا سیاسی چہرہ سپاہ صحابہ پاکستان / اہلسنت والجماعت مذھبی دھشت گردی اور آئیڈیالوجی کے ساتھ قبضہ مافیا ، منشیات فروش ، بردہ فروش ، اسمگلرز ، ابرتی قاتلوں ، اغواء کاروں کے درمیان مضبوط روابط کے لئے پلیٹ فارم کا کام دینے والی تنظیم ہے اور اس تنظیم نے اپنے سیاسی چہرے کے پیچھے مذھبی تکفیری دھشت گردی اور انتہا پسندی سے گھلے ملے لینڈ مافیا اور منشیات و شراب فروش نیٹ ورک کو چھپارکھا ہے اور اسی چہرے کے پیچھے ٹارگٹ کلرز پناہ لیتے ہیں اور اسی چہرے کے پیچھے دھشت گردوں کے سہولت کار پناہ لئے ہوئے ہیں –

تکفیری نیٹ ورک پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر اپنی مضبوط جڑیں رکھتا ہے اور جرائم پیشہ لوگ اور گینگ ان کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہیں اور یہ نیٹ ورک پاکستان کے اندر مدارس ، سیاسی مذھبی جماعتوں کی آڑ میں منظم طریقے سے کام کررہا ہے اور اس نیٹ ورک کی شاخیں مین سٹریم سیاسی جماعتوں کے اندر بھی ہمیں نظر آتی ہیں کیونکہ تاجی کھوکھر کے پی پی پی ، مسلم لیگ نواز ، اے این پی سمیت سبھی جگہ نشان نظر آتے ہیں – تاجی کھوکھر جیسے لینڈ مافیا کے سرغنہ اور تکفیری ملائیت کا باہمی اتحاد پاکستان کے اندر دھشت گردی ، لاقانونیت کا qabzaسب سے بڑا سبب بنا ہوا ہے – اسلام آباد ، راولپنڈی پولیس اور سیکورٹی اداروں کو اس پورے نیٹ ورک کی چھان بین کرکے اس نیٹ ورک کے خلاف بھرپور آپریشن کرنا

Comments

comments