پشاور سے کالعدم دہشتگرد گروہ کا تکفیری دیوبندی دہشتگرد وحید اللہ عرف ابو بکر گرفتار۔ نماز جمعہ کے اجتماع پر حملے کی پلاننگ کر رہا تھا۔
پشاورکی اسپیشل یونٹ پولیس نے دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، 42 اہلکاروں کی شہادت اوربھتہ خوری ،اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بین الاقوامی دہشت گرد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ،تفصیل کے مطابق جمعہ کے روزسپیشل یونٹ پولیس نے حاجی کیمپ کے قریب چیکنگ کے دوران وحید اللہ دیوبندی عرف ابو بکر کو گرفتار کیا اس کے قبضے سے 11 کلو وزنی بم بھی برآمد کر لیا جو ملزم نے جنرل بس سٹینڈ بس کے قریب واٹر کولر میں چھپا رکھا تھا،
بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا دیا ،سپیشل یونٹ پولیس کے مطابق دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اہل سنت والجماعت سے ہے ملزم سکیورٹی فورسز کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم نے دوران تفتیش باڑہ میں ہونے والے چھ حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جن میں بیالیس جوان شہید ہوئے تھے ،پولیس کے مطابق دہشت گرد 11 کلو وزنی بم واٹر کولر میں رکھ کرشبقدر لے جانا چاہتا تھا وہاں نماز جمعہ کے دوران عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا تھا ۔