مولانا طارق جمیل صاحب کے فیس بک پیج کا زید حامد اور فیصل رضا عابدی کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا۔ خرم زکی
مولانا طارق جمیل صاحب، آپ سے کم از کم یہ امید نہ تھی کہ اب آپ کھلم کھلا جھوٹ ، دروغ گوئی اور دھوکے بازی کو فروغ دینے لگیں گے۔دن رات آپ قران و حدیث کی باتیں کرتے ہیں تو کم از کم قران کی یہ آیت تو پڑھ رکھی ہو گی کہ
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَن تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ
مومنو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو خوب تحقیق کرلیا کرو (مبادا) کہ کسی قوم کو نادانی سے نقصان پہنچا دو۔ پھر تم کو اپنے کئے پر نادم ہونا پڑے
کیا میں آپ سے سوال کا حق رکھتا ہوں کہ آپ سے منسوب فیس بک پیجز پر زید حامد اور فیصل رضا عابدی کے خلاف جھوٹا، گھناؤنا اور غلیظ ترین پروپیگینڈا کیوں کیا جا رہا ہے وہ بھی ایک مؤقر روزنامےایکسپریس کی جھوٹی اور منگڑھت ویب سائٹ کا حوالہ دے کر ؟ کیا آپ کے علم میں نہیں کہ زید حامد سعودی بادشاہت و آمریت اور یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کی پاداش میں اس وقت سعودی عرب کی قید میں ہیں اور وہ وہاں سے کسی بھی قسم کا سیاسی بیان جاری نہیں کر سکتے ؟ کیا آپ کے یہ بھی علم میں نہیں کہ جس ویب سائٹ کا آپ حوالہ دے رہے ہیں وہ ایکسپریس نیوز کی ویب سائٹ نہیں؟ پھر کس بنیاد پر آپ سے منسوب پیجز ایکسپریس نیوز کا لوگو استعمال کر رہے ہیں ؟ کیا آپ کے علم میں نہیں کہ یہ نہ صرف غیر شرعی بلکہ غیر قانونی اور دھوکہ دہی کے زمرے میں آتا ہے ؟اگر ان پیجز سے آپ کا تعلق نہیں تو اس کی کھل کر تردید کریں۔ زید حامد کے پیجز نے پہلے ہی اس جھوٹی خبر کی تردید کر دی ہے۔ اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اپنے آپ سے منسوب ان پیجز کی تردید کریں ورنہ بصورت دیگر آپ بھی جھوٹ ، بہتان اور فراڈ کے اس عمل میں برابر کے شریک سمجھے جائیں گے۔
جہاں تک کالعدم تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہ اہل سنت والجماعت (سابقہ کالعدم انجمن سپاہ صحابہ) کا تعلق ہے تو ان کے منہ پر کالک ملنے کے لیئے زید حامد کے پیجز کی جانب سے اس جھوٹی خبر کی تردید ہی کافی اور ویسے بھی کوئی ذی شعور شخص ان تکفیری دہشتگردوں کے پیجز پر اعتبار نہیں کرتا۔ جھوٹ بولنا اور لکھنا ان تکفیری دہشتگردوں اور ان کے روحانی آباءواجداد کا خاصہ ہے ۔
ہم روزنامہ ایکسپریس سے بھی مطالبہ کریں گے وہ ان ویب سائٹس اور فیس بک پیجزکے خلاف قانونی اقدام کرے جو ان کے نام سے اور ان کا لوگو استعمال کر کے عوام میں جھوٹی اور بے بنیاد خبریں شائع کر رہے ہیں۔ یہ ان کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری بھی ہے، کیوں کہ ان پیجز کو تکفیری دہشتگرد گروہ اپنے مذموم مقاصد کے لیئے استعمال کر رہے ہیں۔