مفتی نعیم صاحب ! آپ کی فجر کب ہوگی ؟
مفتی نعیم صاحب ! کیپٹل ٹی وی میں شہزاد رضا کے پروگرام میں آپ نے امین شہیدی اور حنیف قریشی کی موجودگی میں شیعہ کو کافر نہ سمجھنے کا دعوی کیا اور پھر کہا کہ انشاء اللہ نماز فجر سے پہلے پہلے جامعہ بنوریہ کی سائٹ پر موجود شیعہ کو کافر قرار دینے کے فتوے ھٹا لئے جائیں گے
ہم نے اس وعدے کو سچ جانا اور اپنے بلاگ پر اس کا خیر مقدم کیا اور یہ امید کی کہ آپ نہ صرف شیعہ کے خلاف تکفیری فتاوے ھٹوائیں گے بلکہ جامعہ بنوریہ کو ان لوگوں سے پاک کریں گے جو مسلمانوں کی تکفیر کے مرتکب ہوتے ہیں ، ہم نے امید ظاہر کی کہ آپ شیعہ کی تکفیر کرنے والی تنظیم اہلسنت والجماعت / سپاہ صحابہ پاکستان سے بھی لاتعلقی کا اظہار کریں گے
ابھی تک وہ فجر نہیں آئی ، آپ کی ویب سائٹس پر کفر کت فتاوے شیعہ کے خلاف موجود ہیں ، آپ کو اپنے وعدے کا پاس کرنا چاہئیے ، اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ وعدہ ایفا کرو ، اس کے بارے روز قیامت سوال ہوگا – مفتی نعیم صاحب ! آپ کو ہمت اور جرات سے کام لیتے ہوئے اپنا وعدہ پورا کرنا چاہئیے
http://www.jamiabinoria.net/efatawa/firqajat.html
http://www.jamiabinoria.net/efatawa/2010-01/6209.htm
http://www.jamiabinoria.net/efatawa/2009-06/6092.htm
http://www.jamiabinoria.net/efatawa/2010-7/6558.html
http://www.jamiabinoria.net/…/Firqajat/shia-qadyani.html
https://www.facebook.com/LetUsBuildPakistan/videos/vb.265291019560/10153495682544561/?type=2&theater