کالعدم دہشت گرد تنظیم کے نائب صدر ملک اسحاق کی ہلاکت پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق دیوبندی کے صبر کا پیمانہ لبریز، پنجاب حکومت سے جواب طلب
کالعدم دہشت گرد تنظیم کے نائب صدر ملک اسحاق کی ہلاکت پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق دیوبندی کے صبر کا پیمانہ لبریز، پنجاب حکومت سے جواب طلب
میڈیا رپورٹس: 31 July – امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق دیوبندی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا اتنی ساری عدالتوں اور سارے نظام کی موجودگی کے باوجود گولی سے فیصلہ کرنا مبنی بر انصاف نہیں ،پو لیس کا فرض تھا کہ ملک اسحا ق کو گرفتار ی کے بعد عدالت میں پیش کیا جا تالیکن آخرایسا کیوں نہیں کیا گیا ؟ پنجاب حکومت معاملے کی انکوائری کرائے اور وضاحت کرے ،پولیس حراست میں کسی کا ماراجانا قانون شکنی کی بدترین مثال ہے ،اس پر تمام جمہوریت پسندوں کے تحفظات ہیں ،اگر ملک اسحق اور اس کے ساتھیوں کو پولیس نے اپنی حراست میں مارا ہے تو قانون کا احترام کرنے والا کوئی شہری بھی اسے پسند نہیں کرے گا ،انہیں عدالت میں پیش کیا جانا چاہئے تھا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ اسلامی جمعیت کے اراکین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگوکے دوران کیا ۔تقریب میں امیر جماعت اسلامی لاہور میا ں مقصود احمد، قیم پنجاب نذیر احمد جنجوعہ ، نائب امیر ضلع لاہور ذکر اللہ مجاہد، خلیق احمد بٹ ، انجینئر احمد سلمان اور اسلامی جمعیت طلبہ اور جماعت اسلامی کے عہدیداران کی کثیر تعدا دنے شرکت کی۔ سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں جماعت اسلامی کے سکڑنے کی باتیں کیوں ہو رہی ہیں ؟
ہمیں اسے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔اس کیلئے نوجوانوں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے ۔آئیں مل کر اسلامی نظام کیلئے جدوجہد کریں ۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے سابق سربراہ ملک اسحاق کی ہلاکت کے حوالے سے کہا کہ ہم کسی بھی مسلح کارروائی کی حمایت نہیں کرتے ، حکومت پنجاب کا اتنی ساری عدالتوں اور سارے نظام کی موجودگی کے باوجود گولی سے فیصلہ کرنا مبنی بر انصاف نہیں ۔ پنجا ب پو لیس کا فرض تھا کہ ملک اسحا ق کو گرفتار ی کے بعد عدالت میں پیش کیا جا تا۔ آخرایسا کیوں نہیں کیا گیا ؟ حکومت پنجاب اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کر ے کہ آخر کس نظام اور اصول کے تحت ملک اسحاق کو ہلاک کیا گیا ہے؟
یاد رہے کہ سراج الحق بذات خود مسلک دیوبند سے تعلق رکھتے ہیں اور کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اہلسنت والجماعت کے صدر احمد لدھیانوی اور نائب صدر ملک اسحاق سے ان کے قریبی تعلقات ہیں
اس سے قبل جنگ گروپ کی امن کی آشا کی انچارج بینا سرور اور صحافی سلیم صافی، مجیب الرحمن شامی اور اوریا مقبول جان بھی ملک اسحاق کی ہلاکت کے بارے میں اسی طرح کے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں
سورس: