حساس اداروں نے جھنگ میں اعتکاف میں بیٹھے ہوئے تکفیری دہشت گرد عمر دیوبندی کو گرفتار کر لیا

11751423_10205965632154431_6864107615210057845_n

جھنگ – محکمہ انسداد دہشت گردی جھنگ اور حساس اداروں نے جھنگ سٹی کے علاقے میں ایک مسجد میں چھاپہ مار کر اعتکاف میں بیتھے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ انسداد دہشت گردی ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر جھنگ میں ایک مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے ہوئے دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔

ذرائع کے مطابق محمد عمر نامی دہشت گرد نے اعتکاف کے دوران چند ایسے دہشت گردوں سے موبائل فون پر رابطہ کیا جو ملک میں دہشت گردی کی وارداتیں کر سکتے ہیں۔ محمد عمر دہشت گردوں سے مل کر عید کے موقع پر ملک میں کسی بری دہشت گردی کی واردات کی پلاننگ کر رہا تھا۔ محمد عمر کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Source:

http://daily.urdupoint.com/livenews/2015-07-12/news-461435.html

Comments

comments