آل سعود کی خوشنودی کیلئے نواز حکومت کا شیعہ اسکاؤٹس کی نگرانی اور ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ
نواز شریف کی وفاقی حکومت نے آل سعود کی خوشنودی کیلئے شیعہ اسکاؤٹس کو زیر عتاب لانے کا ارادہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کو یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے صوبے میں عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کرنے والی اسکاؤٹس کا ڈیٹا جمع کریں اور اس حوالے سے ایک ما ہ تک تمام ڈیٹا وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کریں۔
واضح رہے کہ شیعہ اسکاؤٹس نہ صرف پاکستان بوائز اسکاؤٹس سے رجسٹرڈ ہیں بلکہ ملکی خدمات کے ساتھ ساتھ عزاداری کے اجتماعات کی حفاظت اور ان کو منظم کرنے کی خدمات انجام دیتی ہیں۔ نوازلیگ کی جانب سے شیعہ اسکاؤٹس کی نگرانی اور ان کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ اسکاؤٹس کو طالبان دہشت گردوں کے آگے شکار بنا کر ڈالنے کی سازش ہے اور اسکاؤٹس کو نشانہ بنانا عزاداری پر براہ راست حملے کے مترادف ہے، لہٰذا نوازلیگ کو چاہیئے کہ وہ سعودی شاہوں کی خدمت کے بجائے اپنے ملک کی عوام کی فلاح پر توجہ دیں۔
Source:
http://urdu.shiitenews.org/index.php/component/k2/item/36042-2015-06-27-12-43-25