کھودا پہاڑ نکلا چوہا، ایم کیو ایم کے خلاف بی بی سی کی رپورٹ – خرم زکی
کھودا پہاڑ نکلا چوہا، صبح سے جس بی بی سی رپورٹ کا چرچا تھا اور ایم کیو ایم دشمنی میں کچھ حضرات صبح سے اس کا ڈھنڈورا پیٹ رہے تھے کہ کوئی غیر معمولی انکشاف ہونے والا ہے تو بات جب کھلی تو پتہ چلا کہ وہی پرانی کہانی، کسی پاکستانی سورس نے بی بی سی کو بتایا کہ ایم کیو ایم انڈیا سے فنڈ لیتی ہے۔ نہ اس سورس کا کچھ اتا پتہ اور نہ ہی اس الزام کا کوئی ثبوت۔ بھیا یہ باتیں تو پولیس افسر راؤ انور بھی کر چکا
میں تو سمجھا تھا کہ کچھ دستاویزی ثبوت سامنے آنے والے ہیں، کچھ اس الزام کے شواہد آنے والے ہیں۔ مگر وہی ڈھاک کے تین پات، کیا کریں اس ذہنی طور پر غلام قوم کا کہ ولایت سے ٹھپہ لگ کر جو بات بھی آ جائے وہ ان کی نظروں میں معتبر اگر چہ بات اصل میں کسی نا معلوم پاکستانی ہی کی کیوں نہ ہو۔ جب 15 سال کا تھا اس وقت سے یہ الزام سن رہا ہوں، جناح پور، اردو دیش، را، موساد، سی آئی اے۔ او بھیا اپنی نام نہاد عقلمندی میں ملک کمزور نہ کرو۔ بلوچستان پر توجہ دو، کراچی کو بلوچستان بنانے کی کوشش نہ کرو۔ پی پی پی ایرانی ایجینٹ، اے این پی افغانی ایجینٹ، ایم کیو ایم انڈین ایجینٹ اور جو سعودیہ میں دس دس سال پناہ لیتے رہے، سعودی آمروں کے تلوے چاٹتے رہے، جو ملک میں کالعدم دہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی کرتے آ رہے ہیں وہ محب وطن؟