کوئ بھی مقدس گائے نہیں۔ خرم زکی

10478536_10153393193914561_1577622126905991288_n

صولت مرزا کی وجہ سے ایم کیو ایم کو گالیاں دو، عزیر بلوچ کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو بھی گالی دو سب صحیح ہے اچھا ہے مگر رمضان مینگل، رفیق مینگل، شفیق مینگل، ملک اسحق، اکرم لاہوری کی وجہ سے ایف سی کو کچھ نہ کہو، رینجرز کو کچھ نہ کہو۔ نہ میرے بھائی میں نہیں مانتا، ایسے دستور کو، صبح بے نور کو میں نہیں مانتا۔ اگر کرپشن کی وجہ سے پیپلز پارٹی پر تنقید جائز ہے، اگر ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے ایم کیو ایم، اے این پی اور پی پی پی پر تنقید جائز ہے تو جماعت اسلامی، کالعدم دہشتگرد اہل سنت والجماعت، لشکر جھنگوی، ملک اسحق اور اکرم لاہوری جیسے انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کی 35 سال سرپرستی پر جرنیلوں، ایف سی اور رینجرز پر بھی تنقید جائز ہے۔ کوئی دہرا معیار قابل قبول نہیں

سب اپنے آپ کو ٹھیک کریں صرف سیاستدانوں پر ہر برائی کا ملبہ ڈال دینا شتر مرغ کی طرح ریت میں سر ڈالنا ہے۔ جنرل راحیل نے 16 دسمبر کے بعد درست سمت میں قدم اٹھایا اور ہم نے بھی دیر آئد درست آئد کی بنیاد پر ان کی بھر پور حمایت کی۔ مگر مان لیجیئے کہ کچھ قوتوں نے نیشنل ایکشن پلان کا رخ ان کالعدم دہشتگرد گروہوں سے موڑ کر صرف سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کی طرف کر دیا ہے جو ایک اندھے کو بھی نظر آ رہا ہے۔ یہ جو پشاور میں 150 بچے ذبح ہوئے تھے اس کی ذمہ داری ان پالیسی سازوں پر عائد ہوتی ہے جو پچھلے 35 سال سے نیشنل سیکیورٹی کے نام پر ان کالعدم دہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی کرتے آ رہے ہیں، جنہوں نے جماعت اسلامی جیسے عفریت اور انجمن سپاہ صحابہ جیسے بھیڑیوں کی سرپرستی کی۔ اس دہشتگردی کی وجہ سے، ان کالعدم گروہوں کی بربریت کے سبب 70000 پاکستانی شہید ہو چکے۔ اس دہشتگردی کی ذمہ دار سیاسی جماعتیں نہیں۔ اپنے عوام سے جھوٹ نہ بولیں، ان کو بیوقوف نہ بنائیں۔ صرف فوج ہی ملک کا ایک واحد ادارہ نہیں، پارلیمینٹ، عدلیہ، پریس سب اسی ملک اور ریاست کے ستون ہیں۔ جس طرح سے باقی ستونوں پر ان کے غلط کاموں کے سبب تنقید ہوتی ہے ان پر بھی ان کی غلط پالیسیز کی وجہ سے تنقید ہو سکتی ہے۔ مقدس گائے کوئی نہیں۔

کالعدم دہشتگرد اہل سنت والجماعت (لشکر جھنگوی) اور طالبان کے نام پر پھانسی کی سزا بحال کی گئی. اب المیہ یہ ہے کہ انکے سِوا سب کو پھانسی دی جارہی ہے! سنی تحریک کے مرکز پر دو بار چھاپہ پڑ چکا ہے اچھی بات ہے، کالعدم دہشتگرد اہل سنت والجماعت (سابقہ کالعدم انجمن سپاہ صحابہ) کے مرکز پر ایک بار بھی نہیں پڑا، بہت بری بات ہے، کوئی رشہ داری ہے ان سے ؟

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.