فہد رضوان دیوبندی اور علی ارقم نے فوجی ٹاؤٹ بلاگ ایل یو بی پی کا پول کھول دیا

tout

 

بینا سرور کی اسسٹنٹ المانہ فصیح دیوبندی کے ہمنوا اور وکیل جناب سلمان حیدرالمعروف سلمان شیر حیدری کی وال پر بینا سرور گروپ کے جناب علی ارقم اور دیوبندی مارکسی ایکٹوسٹ جناب فہد رضوان نے فوجی ایجنسیوں کے بلاگ ایل یو بی پی کا راز فاش کر دیا – ان کا تبصرہ پڑھیے اور پھر نیچے دیا ہوا لنک ضرور دیکھ لیجیے

fah

فہد رضوان فرماتے ہیں

تھڑے باز دانشوروں کو جب اور کہیں جگہ نہیں ملتی تو وہ ایل یو بی پی نامی تھرڈ کلاس بلاگ پر چار حرف لکھ کر اپنے آپکو دانشور سمجھ بیٹھتے ہیں . انسان دوست ، سیکولر اور ترقی پسند دوستوں کے خلاف بھونک کر یہ بونے اپنا قد مزید گھٹاتے ہیں ، ریاستی دہشتگردی اور ائی – ایس – ائی کی بدمعاشی کو مذہبی ، مسلکی رنگ دینے کی کوشش تو انجمن وحدت المسلمین ، سنی تحریک جیسی تنظیمیں بھی عرصہ دراز سے کرتی آ رہی ہیں مگر منہ کی ایسی کھائی کے اب ہنزہ سے لے کر کوئٹہ تک کیا شیعہ ، کیا مسیحی ، کیا احمدی ، کیا بلوچ ، کیا پختون ، کیا سندھی ، کیا مہاجر ،،،، سب ایک نعرہ لگاتے ہیں ‘ یہ جو دہشتگردی ہے ، اسکے پیچھے وردی ہے ‘ .. ایجنسیوں کی پالتو سیاسی تنظیمیں کچھ نہیں اکھاڑ پائیں تو یہ تھرڈ کلاس لکھاری کس کھیت کی مولی ہیں … دوست بلکل بھی پرواہ نا کریں ، شیعہ کا خون بچنے والے یہ کرپٹ مسخرے امریکہ میں بیٹھے ڈالر چھاپ رہیں ہیں ، پاکستان میں موجود یہ ایجنسیوں کے گماشتے انہی کی بتائی کہانی طوطے کی طرح دہرا رہے ہیں مگر جان رکھیے ، انکے بھونکنے سے کچھ نہیں ہونا ، گراونڈ پر اپنے وجود کو منظم کیجیے ، لیفٹ کو منظم کیجیے

snap

علی ارقم فرماتے ہیں

یہ فوجی ٹاؤٹ ہیں، انہیں خاکی کے تلوے چاٹنے والے شیعہ ہی قبول ہیں باقی سارے دیوبندی ہیں، یا تو آپ رضوان اختر اور جنرل شریف کو آج کا مختار ثقفی ماں لیں، تعمیر پاکستان کا ضامن کہیں، یا شیعہ نہ رہیں

——

تعمیر پاکستان (ایل یو بی پی) کا جواب

اب اس ٹیگ پر موجود پوسٹس کو ملاحظہ فرمائیں – علی ارقم (سابق ایڈیٹر تعمیر پاکستان) اور فہد رضوان کے دعوے کی حقیقت کھل جائے گی

https://lubpak.com/archives/tag/pakistan-armys-support-to-deobandi-aswj-taliban-other-militants

تعمیر پاکستان ہمیشہ پاکستانی سیاستدانوں، بیوروکریسی، فوجی اسٹیبلشمنٹ اور نام نہاد لبرل اور مارکسی قبیلے میں تکفیری دیوبندی خوارج کے بعض ہمدردوں کو موجودگی کا تذکرہ اور تنقید کرتا رہا ہے خاص طور پر بلوچستان میں رمضان مینگل دیوبندی گروپ کے ساتھ ایف سی کے تعلقات پر ہماری تنقید کسی سے پوشیدہ نہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم نے عالمی سطح پر داعش، طالبان، جنداللہ اور النصرہ جیسے تکفیری سلفی و دیوبندی گروہوں کی پشت پناہی کرنے والی امریکی اور سعودی اسٹیبلشمنٹ پر بھی تنقید کی ہے جس سے عام طور پر بعض نام نہاد  ترقی پسند دانشور گریز کرتے ہیں – بھائی فوج پر شوق سے تنقید کرو لیکن دیوبندیوں اور سلفیوں کے عالمی جرائم کو فقط پاک فوج کے سرنہ منڈو،  خوارج، دیوبندیت اور وہابیت کی نظریاتی جڑوں کی بھی بات کرو اور کچھ امریکہ بہادر کی بھی تنقید کرو تو پھر مانیں

آخر میں جن صاحب کو بینا سرور و نجم سیٹھی گروپ کے مفادات کا پروردہ ہونے کے الزام میں بلاگ بدر کیا گیا ان سے ہمارا یہ سوال ہے کہ فوجی تلووں والا راز ان پر کب کھلا

کب کھلا تجھ پر یہ راز، انکار سے پہلے کہ بعد؟

Comments

comments