بارگاہ سیٹھی میں ایک لبرل کا حقیر نذرانہ عقیدت – از سلمان شیر حیدری

27

 

 

سیٹھی سیٹھی، میں بھی سیٹھی
سیٹھی سیٹھی، تو بھی سیٹھی
پنج ستارہ ہوٹل والے
کھانوں کی خوشبو بھی سیٹھی
این جی اوز کی دوکانوں پر
چورن اور دارو بھی سیٹھی
پھولوں کی خوشبو بھی سیٹھی
لفظوں کا جادُو بھی سیٹھی

وردی والا بوٹ بھی سیٹھی
جناح انسٹیٹوٹ بھی سیٹھی
لبرلز کے ایکے کے پیچھے
لبرلز میں ہی پھوٹ بھی سیٹھی

فرائڈے ٹائمز کے اندر سیٹھی
جیو ٹی وی کے سر پر سیٹھی
ہر جا چلتا اس کا سکہ
کرکٹ، ٹی وی، تھیٹر سیٹھی

دیوبند سے بھی یارانہ ہے
امریکہ کا یار ہے سیٹھی
بینا سیٹھی، شیری سیٹھی
چلتا کاروبار ہے سیٹھی

میوزک بینڈ کا گانا سیٹھی
دیوبندی المانہ سیٹھی
برگر سیٹھی کوک بھی سیٹھی
انگریزی میں جوک بھی سیٹھی

طبلہ سیٹھی ڈھول بھی سیٹھی
پیار بھرے دو بول بھی سیٹھی
سُر بھی سیٹھی تال بھی سیٹھی
بھنگڑا، اتن، دھمال بھی سیٹھی

جینز بھی اور گٹار بھی سیٹھی
ٹخنوں سے نیچے باندھو تو
اپنی یہ شلوار بھی سیٹھی
فن بھی اور فنکار بھی سیٹھی
جو میرے الفاظ کو چھاپیں
وہ سارے اخبار بھی سیٹھی

فرائڈ پڑھانے والےسیٹھی
مارکس کے سب متوالے سیٹھی
میلے ٹھیلے اپنا دھندہ
وانابیوں کی خاطر پھندہ

کچھ داڑھی کے باہر سیٹھی
کچھ داڑھی کے اندر سیٹھی
لبرل قوم میں اکثر سیٹھی

96

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
  2. Sarah Khan
    -
  3. Sarah Khan
    -
  4. Khalid Jahan
    -
  5. Sarah Khan
    -