سندھ میں 48 دیوبندی وفاق المدارس سے الحاق رکھنے والے مدرسوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا گیا
کاروائی سے پہلے وفاق المدارس کو اعتماد میں لیں گے – سندھ اپیکس کیمٹی کے اجلاس میں فیصلہ تفصیلات کے مطابق سندھ اپیکس کیمٹی کا اجلاس وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کورنر سندھ ، کورکمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجر کراچی ، صوبائی وزیر داخلہ ، نمائیندگان سول و ملٹری سیکرٹ ایجنسیز ، کمشنر کراچی اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن تھے
اجلاس کے بعد شرجیل میمن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وفاق المدارس دیوبندی مدارس کی تنظیم سے الحاق رکھنے والے 48 مدارس ایسے ہیں جو ملکی اور صوبائی سطح پر دہشت گردی کو فروغ دینے میں مصروف ہیں اور ان کے خلاف کاروائی کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ 48 مدارس کے خلاف کاروائی سے پہلے وفاق المدارس کو اعتماد میں لیا جائے گا
ادارتی نوٹ : اس خبر نے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کیا ہے کہ سندھ اور پورے ملک میں دہشت گردی ،انتہاپسندی کو فروغ دینے میں کردار ادا کرنے والے تکفیری عناصر کا تعلق دیوبند مکتبہ فکر سے ہے اور دیوبند مکتبہ فکر کے مدارس کی تنظیم وفاق المدارس کے صدر مولوی سلیم اللہ خان اور جنرل سیکرٹری مولوی حنیف جالندھری ایک ہی گردان جاری رکھے ہوئے ہیں کہ ان سے الحاق رکھنے والا کوئی مدرسہ دہشت گردی کو فروغ دینے میں ملوث نہیں ہے ، اب سندھ حکومت نے سرکاری طور پر 48 دیوبندی مدارس کی نشاندھی کی ہے ، ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت سندھ ان 48 مدارس کے خلاف جلد کاروائی کرکے ان کے نام بھی پبلک کرے گی تاکہ عوام کو اور بلکہ خود عام دیوبندی کو بھی پتہ چل سکے کہ ان کے مذھبی رہنماء کس حد تک دیانت و صداقت کا دامن تھامے ہوئے ہیں
الحمد للہ ! سنی مدارس کی تنظیم تنظیم المدارس کی قیادت نے پہلے دن سے یہ اعلان کیا تھا کہ ان کو نہ تو مدارس کے آڈٹ پر اور نہ ہی مدارس کی رجسٹریشن پر اور نہ ہی نگرانی کے کسی جی پی ایس سسٹم کے نفاز پر کوئی اعتراض ہے ، سنی مدارس کوئی نو گو ایریا نہیں ہے جس کا جی چاہے آکر اطمینان کرلے ، یہ دعوی درست ثابت ہوا اور آج تک ایک بھی سنی مدرسہ دہشت گردی کو فروغ دینے یا انتہاہسندی کی تعلیم دینے میں ملوث نہیں نکلا ، ہمارا نعرہ درود ہے بارود نہیں اور اہلسنت ” اشدآء علی الکفار و رحماء بینھم ” کی تصویر ہیں ، اس پر اپنے رب باری تعالی وعزوجل کا جتنا شکر بجالایا جائے کم ہے
http://www.dawn.com/…/crackdown-on-48-seminaries-promoting-…