حیدر جاوید سید کے کالم ‘تاریخ بولتی بھی ہے صاحب’ پر عامر حسینی کا چشم کشا تجزیہ

11377132_675752432555337_733122949406495571_n

مجموعی طور پر بہترین کالم ہے لیکن مولانا بھاشانی نے جو دعوی کیا تھا کہ امریکہ مشرقی پاکستان کو الگ کرنا چاہتا تھا یا اسے 70ء کے انتخابات میں ترقی پسندوں کی جیت سے خطرات لاحق تھے اس بات کی تصدیق مشکل ہے کیونکہ امریکی کلاسیفائیڈ دستاویزات جو ڈی کلاسیفائیڈ ہوچکی ہیں خاص طور پر ڈھاکہ میں امریکی سفیر ، اس وقت کے امریکی صدر ، ھنری کسنجر اور دیگر امریکی حکام کے درمیان جو بات چیت اور مراسلت ہوتی رہی اور جو فائلیں سامنے آئیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی سفیر جو ڈھاکہ میں تھے وہ پاکستان کی افواج کے بنگالیوں کے خلاف جنگی جرائم اور انسانئ حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوں پر خاموش رہنے پر خاصے نالاں تھے اور امریکیوں نے تو پاکستان کی مشرقی بنگال میں کاروائی پر عملی و قولی خاموشی اختیار کئے رکھی بالکل ویسے ہی جیسے چینی خاموش تھے اور انھوں نے خاموشی سے اپنے زیر اثر کمیونسٹوں اور سوشلسٹوں کو 69ء کے آغاز میں ایوب کے خلاف تحریک کی شدت کو بھی کم کرنے کو کہا تھا اور جنرل یحیحی کی بھی پوری امداد کی
اس حوالے سے یہ لنکز ضرور سب دوستوں دیکھنا چاھیں

http://nsarchive.gwu.edu/NSAEBB/NSAEBB79/

The U.S. Tilt Towards Pakistan

Discussing the martial law situation in East Pakistan during March of 1971, President Richard Nixon, in his February 9, 1972 State of the World report to Congress indicated that the “United States did not support or condone this military action.” Nevertheless, the U.S. did nothing to help curtail the genocide and never made any public statements in opposition to the West Pakistani repression.(4)

Instead, by using what Nixon and Kissinger called quiet diplomacy, the Administration gave a green light of sorts to the Pakistanis. In one instance, Nixon declared to a Pakistani delegation that, “Yahya is a good friend.” Rather than express concern over the ongoing brutal military repression, Nixon explained that he “understands the anguish of the decisions which [Yahya] had to make.” As a result of Yahya’s importance to the China initiative and his friendship with Nixon and Kissinger, Nixon declares that the U.S. “would not do anything to complicate the situation for President Yahya or to embarrass him. (Document 9).” Much like the present situation post 9/11, Washington was hesitant to criticize Pakistan publicly out of fear that such a tactic might weaken the dictator’s support for American interests

As the conflict in the Sub-continent began to grow, so did criticism of American policy leanings toward Pakistan. The administration denied that any specific anti-India policy was being followed. Declassified documents show that in addition to tilting towards Pakistan in its public statements, the U.S. also followed a pro-Pakistan line in the UN, in discussions with China, and on the battlefield as well.

Not only did the United States publicly pronounce India as the aggressor in the war, but the U.S. sent the nuclear submarine, U.S.S. Enterprise, to the Bay of Bengal, and authorized the transfer of U.S. military supplies to Pakistan, despite the apparent illegality of doing so.(5) American Military assistance was formally cutoff to both India and Pakistan. A combination of Nixon’s emotional attachment to General Yahya and his dislike for Indira Gandhi, West Pakistan’s integral involvement with the China initiative and Kissinger’s predilection for power politics greatly influenced American policy decision-making during this conflict.

New Documentation

The fact that the conflict occurred over 30 years ago makes it possible now to look at United States actions and policy through documents released at the National Archives under the U.S. government’s historical declassification program. The record is far from complete: numerous materials remain classified both by the State Department, CIA and other agencies as well as the Nixon Presidential Materials Project. Nevertheless, the available documents offer many useful insights into how and why Richard Nixon and Henry Kissinger made important decisions during the 1971 South Asian Crisis.

Highlights from this briefing book include:

Cable traffic from the United States Consulate in Dacca revealing the brutal details of the genocide conducted in East Pakistan by the West Pakistani Martial Law Administration. In the infamous Blood telegram (Document 8), the Consulate in Dacca condemns the United States for failing “to denounce the suppression of democracy,” for failing “to denounce atrocities,” and for “bending over backwards to placate the West Pak[istan] dominated government and to lessen any deservedly negative international public relations impact against them.” [Documents 1-8, 10-11, 26](6)

Details of the role that the China initiative and Nixon’s friendship with Yahya (and dislike of Indira Gandhi) played in U.S. policymaking, leading to the tilting of U.S. policy towards Pakistan. This includes a Memorandum of Conversation (Document 13) in which Kissinger indicates to Ambassador Keating, “the President has a special feeling for President Yahya. One cannot make policy on that basis, but it is a fact of life.” [Documents 9, 13, 17-21, 24-25]

Greater insight into the role played by the United States in South Asia. While the United States tried to ease the humanitarian crisis in East Pakistan, it did not strongly endorse to Yahya the need for a political solution, which would have allowed the peaceful and safe return of refugees. While some historians believe the roots of the 1971 war were sown following the 1965 India-Pakistan war, the declassified documents show that the 1971 war had its own specific causes: a tremendous refugee flow (approximately 10 million people), Indian support to the Mukti Bahini, and continued military repression in East Pakistan. All these causes were exacerbated by the lack of public White House criticism for the root cause of the South Asian crisis, the abrogation of the December 1970 election results, and the refugee crisis that ensued following genocide. [Documents 12, 16, 22, 27, 46]

Henry Kissinger’s duplicity to the press and toward the Indians vis-à-vis the Chinese. In July of 1971, while Kissinger was in India, he told Indian officials that “under any conceivable circumstance the U.S. would back India against any Chinese pressures.” In that same July meeting Kissinger said, “In any dialogue with China, we would of course not encourage her against India.” However, near the end of the India-Pakistan war, in a highly secret 12/10/1971 meeting with the Chinese Ambassador to the UN Huang Ha, Kissinger did exactly this encouraging the PRC to engage in the equivalent of military action against the Indians. [Documents 14-15, 30-32]

Details of U.S. support for military assistance to Pakistan from China, the Middle East, and even from the United States itself. Henry Kissinger’s otherwise thorough account of the India-Pakistan crisis of 1971 in his memoir White House Years, omits the role the United States played in Pakistan’s procurement of American fighter planes, perhaps because of the apparent illegality of shipping American military supplies to either India or Pakistan after the announced cutoff.(7) Of particular importance in this selection of documents is a series of transcripts of telephone conversations from December 4 and 16, 1971(Document 28) in which Kissinger and Nixon discuss, among other things, third-party transfers of fighter planes to Pakistan. Also of note is a cable from the Embassy in Iran dated December 29, 1971 (Document 44) which suggests that F-5 fighter aircraft, originally slated for Libya but which were being held in California, were flown to Pakistan via Iran. [23, 26, 28, 29, 33-45]

امریکہ کے نیشنل آرکائیوز نے 16 دسمبر 2002ء کو بنگلہ دیش کے قیام کے 31 برس پورے ہونے پر 46 کلاسی فائیڈ دستاویزات جوکہ 71ء کے کرائسزز کے بارے میں امریکی پالیسی پر روشنی ڈالتی ہیں ویب پر آن لائن کردیں تھیں ان دستاویزات نے کئی ایک تاریخی مغالطوں کو درست کیا ، ہمارے یہاں یہ سرکاری و غیرسرکاری طور پر مانا جاتا ہے کہ امریکیوں نے 71ء کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ فوجی تعاون معطل کردیا تھا لیکن اس ڈی کلسیفائیڈ دستاویز نمبر 28 سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو فوجی مدد مڈل ایسٹ ، چین ، اور ایران کے زریعے سے جاری رکھی اور ایف 5 طیارے جو کہ اصل میں لیبیا کے لئے تھےجن کو بعد میں کیلی فورنیا رکھا گیا اور ان کو ایران کے زریعے سے پاکستان بھیجا گیا اور یہ فوجی امداد و تعاون براہ راست امریکہ سے بھی کیا گیا ،جبکہ ھنری کسنجر نے اپنی یادداشتوں میں امریکہ کا یہ فوجی تعاون جان بوجھ کر شامل نہیں کیا تھا کیونکہ یہ تعاون بظاہر غیرقانونی تھا کیونکہ 71ء کی جنگ کے بعد امریکہ نے بھارت اور پاکستان دونوں کی امداد بند کردی تھی اور اسی ڈی کلاسیفائیڈ دستاویزات میں یہ بھی زکر ہے کہ ہندوستانی فوج کو پریشر میں رکھنے کے لئے چین اور امریکہ کے درمیان ہم آھنگی موجود تھی اور ھنری کسنجر جس نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کو ملاقات میں یقین دلایا تھا کہ پاک -بھارت جنگ کے دوران اگر چین نے اس کو پریشرائز کرنے کی کوشش کی تو ہم بھارت کا ساتھ دیں گے جبکہ 12/10 /1971 کو چینی سفیر سے کسنجر کی انتہائی خفیہ ملاقات میں امریکہ نے چینیوں کو ہندوستان پر دباو ڈالنے کا اشارہ دیا اور یہ امریکہ تھا جس نے اندرا گاندھی کو 71ء میں پاکستانی افواج کے مغربی بنگال میں ھتیار ڈالنے کے بعد باقی ماندہ پاکستان کی جانب پیش قدمی سے روکا تھا
جب یہ ڈی کلاسی فائیڈ دستاویز شایع ہوئیں تو امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے کالم نگار

Gray J.Bass

نے اپنے آرٹیکل میں لکھا

As recently declassified documents and White House tapes show, Nixon and Kissinger stood stoutly behind Pakistan’s generals, supporting the murderous regime at many of the most crucial moments. This largely overlooked horror ranks among the darkest chapters in the entire cold war.

Of course, no country, not even the United States, can prevent massacres everywhere in the world — but this was a close American ally, which prized its warm relationship with the United States and used American weapons and military supplies against its own people.

http://mobile.nytimes.com/…/nixon-and-kissingers-forgotten-…

ان دستاویزات کے منظر عام پر آنے سے پہلے 1965 سے 1973ء تک پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش کے حوالے سے جو دستاویزات نیشنل سیکورٹی آرکائیوز نے شایع کیں تھیں ان کا ایک جائزہ روئیداد خان نے اپنی ایک کتاب میں لیا جو آکسفورڈ سے شایع ہوئی
http://www.amazon.com/exec/obidos/ASIN/0195791908
اس کتاب میں ایک بات یہ بھی ہے کہ جب ایوب خان نے شیخ مجیب الرحمان کو گرفتار کیا اور اگرتلہ سازش کیس میں ان کو پھانسی دینے کا زھن بنالیا تو امریکیوں نے ایوب خان کو مشورہ دیا کہ وہ مشرقی بنگال سے ایک اور شھید نہ بنائیں اور مجیب کے بارے میں پاکستان میں امریکی سفیر کی امریکی حکومت کو جو مراسلت ہے وہ بھی معاندانہ ہے ، اسے بہت مغرور بتایا گیا ، اور معاہدہ تاشقند کے حوالے سے امریکن پیپرز میں بھی بہت کچھ ہے
عام طور پر شیخ مجیب کے خلاف خود بنگالی فوجیوں کے کودتا کو سی آئی اے کا پلان کہا جاتا ہے لیکن اس حوالے سے جو پیپرز ڈی کلاسیفائیڈ ہوئے ان میں اتنا درج ہے کہ کودتا

Home grown

تھا لیکن امریکہ کو اس پلان کا پہلے ہی پتہ لگ چکا تھا میں سجھتا ہوں کہ ہمیں تاریخ کے بہت سے مفروضوں پر ابھی ازسرنو غور کرنا ہے وہ مفروضے صرف دائیں بازو کے ہاں ہی موجود نہیں ہیں بلکہ 60 ء اور 70ء دھائی کے حوالے سے کئی ایک مفروضے بائیں بازو کی جانب بھی موجود ہیں جن کا حقائق ساتھ نہیں دیتے میں نے بھی زیدی صاحب کی باہر جنگل اندر آگ بغور پڑھی اور یہ بائیں بازو کے ایک ایسے آدمی کی سرگذشت ہے جو کم از کم ایوب خان کے خلاف تحریک اور پی پی پی کے سیاسی سفر کا شاہد ہے لیکن اس کتاب میں کچھ مقامات ایسے ہیں جہاں پر زرا زیادہ خارجی شہادتوں سے مقدمات کو مضبوط بنانے کی ضرورت تھی جو بوجہ نہ ہوسکی

بھٹو صاحب کا جو اینٹی انڈیا فوکس پاکستانی نیشنلزم ہے وہ کس حدتک ترقی پسندانہ تھا اور 65ء کی جنگ کے دوران پنجاب کے لیفٹ کے ایک حصے کی جانب سے جو ہندو بورژوازی کی تھیوری سامنے لائی گئی اور بھارت کے حملے میں پہل کا افسانہ سچ مانا گیا جیسے ہم نے پہلے صفدر میر کے ہاں اسے دیکھا اور پھر اکثر چین نواز اس جانب گئے اور پھر خود زاھد چودھری اس تھیوری کو چند تفردات کے ساتھ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں لیکر آئے اس پر ہمارے ہاں معروضی بحث بالکل مفقود رہی ہے اور اس پر آج بھی بات کرنے کی اشد ضرورت ہے

Tahir Zaidi Wasti Ali Qaim

اور پھر یہ بات بھی بہت ہی اہم ہے کہ ایوب کے خلاف تحریک کے آغاز ہی میں بائیں بازو کے حلقوں میں یہ تھیوری مقبول ہوچکی تھی کہ ایوب کے خلاف تحریک امریکی اشارے ہر چلائی جارہی ہے ، جب پی پی پی نے مغربی پاکستان کے اندر ریل و واپڈا و پی ٹی سی ایل سمیت کارخانے و فیکڑیوں میں جنرل سٹرائیک کی کال دی تو اس وقت بائیں بازو کی جو روس نواز اور چین نواز ٹریڈ یونین لیڈرشپ تھی اس نے اس کی مخالفت کی تھی یہ تو نیچے لوکل محنت کش نئے ابھرنے والے لیڈر تھے جنھوں نے اس مخالفت کی پرواہ نہ کی اور عام ہڑتال کی ، نیپ بھاشانی کا کردار 70ء میں بہت عجیب رہا ، بھاشانی کی جو مشرقی بنگال میں پارٹی تھی وہ قومی سوال اور طبقاتی سوال کے درمیان توازن تلاش کرنے میں ناکام رہی اور اس طرح سے عوامی لیگ کی چھے نکاتی مہم نے وہاں طلباء یونین ، مزدور ٹریڈ یونینز ، اور شہری و دیہی غریب عوام کے اندر سے ابھرنے والی لیڈر شپ کو جیت لیا اور مولانا بھاشانی چینی دباو کی وجہ سے مشرقی بنگال کی مقبول عوامی جذبات و مطالبات کا ساتھ نہ دے سکے اور مغربی پاکستان کی اس زمانے کی جو ترقی پسند سیاست کا دھارا تھا وہ ویسے ہی مجموعی طور پر بنگالی قومی سوال کو کوئی اہمیت نہیں دے رہا تھا اور اس زمانے میں بھٹو کی ایوب کے خلاف سیاسی سکورنگ کے لئے کرش انڈیا مہم اور تاشقند کے معاھدے کی بنیاد پر پاکستانی نیشنلزم کا نعرہ غالب تھا ، اس زمانے جب 71ء کا فوجی آپریشن شروع ہوا تو پاکستان میں دائیں اور بائیں کسی ایک طرف کی کوئی جماعت ایسی نہیں تھی جس نے اس آپریشن کی اعلانیہ مذمت کی ہو ،

اس کے خلاف کوئی جلسہ ، جلوس یا پریس کانفرنس کی ہو ، صرف این ایس ایف کا ایک دھڑا اور این ایس او کے اندر ایک فیکشن ایسا تھا جس نے اس آپریشن کی مخالفت کی ، اس سے پہلے نیپ بھاشانی نے انتخابات کا بائیکاٹ کرکے اور بندوق کی نالی سے انقلاب کے برآمد ہونے کی بات کرکے ویسے ہی جگہ مشرقی بنگال میں عوامی لیگ اور مغربی پاکستان میں پی پی پی کے لئے چھوڑ دی تھی ، نیپ ولی خان اور پنجاب میں سوشلسٹ پارٹی نے انتخابات میں حصہ لیا لیکن صاف ظاہر ہے کہ یہ کوئی خاص کارکردگی پنجاب ، سندھ میں نہ دکھاسکے اور بلوچستان و صوبہ سرحد میں بھی نیپ نے ملک الگ ہوجانے کے بعد رجعت پسند جماعت جے یوآئی کے ساتھ ملکر حکومت بنائی تھی اور تاریخ کا ایک سبق اور بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ بھٹو کی پارٹی سے انتقام میں قوم پرست اور ترقی پسند اس قدر نفرت میں اندھے ہوئے کہ وہ پی این اے کا حصہ بن گئے اور پھر ضیاء الحق کے نیچے ولی خان نے وزیر اعظم بننے کا خواب بھی دیکھا اور یہ نفرت اسقدر زیادہ تھی کہ ضیاء آمریت کے خلاف بننے والی ایم آرڈی کا بھی وہ حصہ نہ بنے ، میں سمجھتا ہوں کہ ہم آج بلوچ قوم کے حوالے سے مجموعی طور پر جس روش کا شکار ہیں ایسی روش ہم نے بنگالی قوم اور ان کی سیاست کے مرکزی دھارے کے بارے میں بھی 60ء کے آخر اور 70ء کے شروع میں اپنائی تھی

دیکھئے زرا بلوچستان میں آل ہارٹیز کانفرنس کرکے بلوچستان میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اپنی پہلی اے پی سی جس میں نیشنل ایکشن پلان سے بلوچ عسکریت پسندی کو باہر رکھا گیا تھا اسے اب لگتا ہے دوبارہ شامل کرلیا گیا ہے اور یہ فیصلے کور کمانڈرز کانفرنس اور قومی سلامتی و اپیکس کی میٹنگز کے بعد کئے گئے ہیں جن کی تفصیلات قومی اخبارات میں شایع ہوچکی ہیں کہ کیسے پاکستان کی غیرمنتخب ھئیت مقتدرہ نے بلوچ انسرجنسی کو نیپ کا حصہ بنانے پر اصرار کیا

جبکہ حالت یہ ہے کہ بلوچ قوم کے جبری گمشدہ افراد کا کیس حل نہیں ہوا ، بلوچ سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے رضاکاروں کا قتل جاری ہے ، ریاست غیرقانونی حراستیں کررہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شیعہ ٹارگٹ کلنگ بھی جاری ہے اور اہل سنت والجماعت المعروف سپاہ صحابہ کی فوجی افسران سے ملاقاتوں کی تصویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہے اور خود بلوچ چیف منسٹر ڈاکٹر مالک کہتے ہیں کہ اسلام آباد بلوچستان کے حوالے سے چینی سرمایہ کاری اور منصوبوں پر ان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ، مسنگ پرسنز کی برآمدگی پر وہ پہلے ہی ھاتھ کھڑے کرچکے ہیں
حیدر جاوید سید داد کے قابل ہیں کہ انہوں نے نعرے بازی اور کھوکھلے ،جعلی دعووں کے بیچ تاریخ کے اوراق پلٹنے شروع کئے اور صحت مند مباحثہ کی بنیاد رکھ ڈالی ہے

ویسے جس زمانے کی بات انہوں نے چھیڑی ہے اس پر علی جعفر زیدی سمیت بہت سے لوگ جو اس زمانے کی سیاست کا فعال کردار تھے یہاں فیس بک پر موجود ہیں زیادہ بہتر روشنی ڈال سکتے ہیں

Comments

comments