آج نیوز: سنی تحریک اور ایم کیو ایم نے طالبان اور سپاہ صحابہ کے تکفیری خوارج کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا اعلان کر دیا
posted by Shahram Ali | June 3, 2015 | In Newspaper Articles, Urdu Articlesکراچی: آج نیوز – سنی تحریک نے متحدہ قومی موومنٹ کو اولیائے کرام و بزرگان دین کے تحفظ اور طالبانائزیشن کے خلاف جدوجہد میں ساتھ دینے کا یقین دلا دیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لندن سے ٹیلی فون پر سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری سے بات کی۔ الطاف حسین نے کہا کہ طالبان، سپاہ صحابہ اور دیگر تکفیری خوارج اہل بیت ، اولیائے کرام اور بزرگان دین کے مزارات اور ان کا نام و نشان مٹانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اولیائے کرام اور بزرگان دین سے محبت و عقیدت رکھنے والوں کو میدان عمل میں آنا ہوگا۔ ثروت اعجاز قادری نے الطاف حسین سے اتفاق کیا اور کہا کہ اولیائے کرام اور بزرگان دین کے تحفظ، سپاہ صحابہ کی تکفیری دہشت گردی اور طالبائزیشن کے خلاف سنی تحریک مکمل طور پر ایم کیو ایم کے ساتھ ہے
یاد رہے کہ ایم کیوایم کے قائد نے حال ہی میں ہدایات جاری کی ہیں کہ تنظیم کو مفتی نعیم دیوبندی لابی اور دیگر تکفیری گھس بیٹھیوں سے پاک کیا جائے
http://urdu.aaj.tv/national/2009/04/17/43838_2_story.html