کیا مرزا کا فارم ھاوس اورنگ زیب فاروقی کے مرکز سے زیادہ خطرناک ہے ؟ – عامر حسینی

11

قومی اسمبلی کی سابق اسپیکر اور بدین سے منتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کراچی پریس کانفرنس کی اور اس دوران انھوں نے بہت ساری باتیں کیں جو چونکادینے والی ہیں مگر ان باتوں سے پہلے میں اپنے فیس بک کے دوستوں تک انتہائی اہم معلومات شئیر کرنا چاہتا ہوں ،تاکہ جس کو نہ پتہ ہو وہ جان لے

یہ جو ڈی ایس پی خالد سموں ہے ، اس کے بارے میں جو معلومات میسر آئیں وہ یہ ہیں کہ موصوف سپاہ صحابہ پاکستان کے بانی حقنواز جھنگوی ، مولوی شیر علی حیدری کے زبردست معتقد ہیں اور کئی مرتبہ تو اپنی گاڑی می ان کی ایمان افروز تقریروں سے مستفید ہوتے ہیں ، جس تھانے میں زوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قیف آئی درج کی گئی جس میں انسداد دہشت گردی کی انتہائی سخت دفعات ڈالی گئیں اس تھانے کا ایس ایچ اور بھی اہلسنت والجماعت /سپاہ صحابہ کا ہمدرد خیال کیا جاتا ہے اور سردار کمال چنگ اور اس کے چمچے تاجر تاج میمن اور اقبال کے گرد بھی تکفیری دیوبندی انتہاپسندوں کا گھیرا ہے جبکہ یہ بات وفاقی ، صوبائی وزرات داخلہ اور تمام ایجنسیوں کو پتہ ہے کہ دیوبندی تکفیری دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر مرزا فیملی سب سے آگے ہے لیکن اس کے باوجود نہ صرف زوالفقار مرزا سے سیکورٹی واپس لی گئی بلکہ فہمیدہ مرزا اور حسنین مرزا کی سیکورٹی بھی واپس لے لی گئی

زوالفقار مرزا کے انتہائی معتمد ساتھی ندیم مغل کو سی آئی اے پولیس نے اٹھایا اور اسے زوالفقار مرزا کو ڈاکووں اور رسہ گیروں کا سرپرست بتلانے اور اس حوالے سے وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش بھی کی گئی ہورے بدین میں حال ہی پی پی پی میں شامل ہونے والے تاج میمن اور ایک اور تاجر کے سوا کوئی اور تاجر ایسا نہیں ہے جس نے پولیس کو اپنی درخواست میں یہ کہا ہو کہ ان کو دہشت زدہ زوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں نے کیا ہو

11159508_10206718136260402_4978978167037237796_n

فہمیدہ مرزا نے اپنی پریس کانفرنس میں واضح طور پر کہا کہ ان کا اعتماد سندھ حکومت پر سے اٹھ چکا ہے اور سندھ پولیس مکمل طور سیاست زدہ ہوچکی ہے جبکہ ان کے فارم ھاوس پر پورے سندھ سے پولیس بھیجی گئی ہے جس نے فارم ھاوس کا محاصرہ کررکھا ہے ، نہ پانی اندر جانے دیا جارہا ، نہ ہی خوراک اندر جانے دی جارہی ہے ، فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اس وقت ان کے خاندان پر 97 ء سے بھی زیادہ برا وقت ہے جب مرزا فیمیلی کے اوپر ناجائز مقدمات بنائے جارہے تھے اور آج تو ایسے لگتا ہے جیسے پوری مرزا فیملی کو ہی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ مرزا فیملی کو سخت خطرات لاحق ہیں پھر بھی ان کی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے

،
ڈیلی ڈان ، دنیا نیوز ، ایکسپریس ٹرائیبون ، سچ ٹی وی سمیت پورے میڈیا کے مطابق چھے اضلاع کی پولیس اور پولیس کی اٹھارہ موبائلیں وھاں پر موجود ہیں
زوالفقار مرزا کو سندھ ھائی کورٹ نے چھے روز کی حفاظتی ضمانت دی تھی لیکن سندھ پولیس نے اس حفاظتی ضمانت کا پاس بھی نہیں کیا مجھے ایسے لگ رہا ہے جیسے سندھ حکومت زوالفقار مرزا اور ان کی فیملی کے ھاتھ پیر باندھ کر ان کو تکفیری دہشت گردوں کے آگے ڈالنے کا فیصلہ کرچکی ہے اور زوالفقار مرزا اور ان کی فیملی کا شیعہ پس منظر اور ان کی مولائی ہونے بلکہ اس بہت زیادہ شدت بھی ان کی دشمن بن گئی ہے

زوالفقار مرزا فیملی نے بدین میں دیوبندی تکفیری جماعتوں خاص طور پر اہلسنت والجماعت یعنی سپاہ صحابہ کے اثر و نفوز کو بڑھنے نہیں دیا اور بدین کے اندر سندھ کے صوفی کلچر کو نقصان نہیں پہنچنے دیا جبکہ ان کے اڑوس پڑوس کے اضلاع میں سپاہ صحابہ کالعدم یونے کے باوجود تیزی سے ترقی کرتی رہی خود چیف منسٹر سندھ کے علاقے خیرپور تو دوسرا جھنگ بن چکا ہے اور اس موقعہ کا فائدہ تکفیری اٹھاسکتے ہیں

مجھے یہاں پر ایک حیرت یہ بھی ہے کہ “مفاہمت ” کا فلسفہ دینے والے زرداری اتنی جلدی سخت کیسے ہوگئے ، ان کے گورنر سلمان تاثیر ، وفاقی وزیر شہباز بھٹی کے قاتل جو تھے ان کے پیچھے ماسٹر مائینڈ کے مراکز پر تو انہوں نے کبھی پولیس نہیں بھیجی ، بے نظیر بھٹو کے قتل کا منصوبہ اکوڑہ خٹک کے مدرسے جامعہ حقانیہ میں تیار ہوا ، اس مدرسے کے محاصرے کی خبر کبھی نہیں آئی ، جن لوگوں نے آصف زرداری کو دھمکی اور دھونس دے کر بے نظیر کو طلاق دینے کع کہا تھا جیل میں اور انکار پر زبان کاٹ دی تھی ان پر آج تک پولیس ھاتب نہ ڈال سکی زوالفقار مرزا سے یہ سلوک کیے جانے کا مقصد
زوالفقار مرزا اگر جھوٹ بول رہے ہیں ، جعلی الزامات عائد کررہے ہیں تو آصف زرداری پی پی پی کے ترجمان آفس سے پیمرا کو ان بیانات کو روکنے کے لئے خط لکھوانے کی بجائے یہ نوٹس مرزا کو کیوں نہیں بھجوایا گیا ، زرداری ان پر ھتک عزت کا کیس کیوں نہیں کرتے اور اس کے برعکس سندھ پولیس کے اندر موجود تکفیری پلسیوں کا سہارا کیوں لیا جارہا ہے ؟

آصف علی زرداری پر شہباز شریف اور ان کے حواریوں نے کون سا الزام نہیں تھا جو نہ لگایا ہو لیکن وہ اس کے باوجود نون کو باری پوری کرانے میں لگے ہیں اور فرینڈلی سیاست کررہے ہیں لیکن پی پی پی کے ایک انتہائی مخلص گھرانے کے خلاف ان کا یہ رویہ قابل مذمت ہے ، فہمیدہ مرزا کی پریس کانفرنس بالواسطہ پی پی پی کے شریک چئیرمین کے خلاف چارج شیٹ ہے اور یہ نوشتہ دیوار بھی ہے

بدین میں مرزا فیملی انتہائی مقبول ہے اور وہاں عوامی حلقوں میں زوالفقار مرزا کے ساتھ اظہار یکجہتی بڑھتا جارہا ہے ، آصف علی زرداری بدین سے زوالفقار مرزا کے خلاف اگر زبردست عوامی ردعمل نہیں لاسکے تو کم از کم عزت بچانے کے لئے ویسی خاموشی اور مسکراہٹ سجا لیتے جو ان کا خاصہ بنی ہوئی ہے اور لوگ تو ان کے صبر کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے تھے لیکن یہ کیا اچانک سارا نقاب اتر گیا آصف علی زرداری کو زھن میں رکھنا چاہئیے کہ وہ نہ تو بھٹو ہیں ، نہ ہی بے نظیر بھٹو اور نہ ہی بیگم نصرت بھٹو ، کہ جن کا ہرلفظ بالآخر عمل کی صورت ڈھلتا تھا اور کارکن اس حکم کو ہر حالت میں بجا لاتے تھے

میں اس پوسٹ کو دوبارہ ایڈٹ کرنے پر اس لئے مجبور ہوا کہ مرے سئنیر صحافی ساتھی حیدر جاوید سید نے نیچے کمنٹس دئے کہ زوالفقار مرزا کے ساتھ تازہ جھگڑے کی ایک وجہ بدین میں اہلسنت والجماعت فاروقی گروپ کو جلسہ نہیں کرنے دیا اور ان کا کہنا ہے آصف علی زرداری اور اورنگ زیب فاروقی کا باہمی خفیہ اتحاد موجود ہے

Comments

comments

Latest Comments
  1. Taraq Khan
    -
  2. wydyhkj
    -
  3. safest wow gold
    -
  4. cheap nike air max
    -
  5. ray ban 3447
    -
  6. ray ban 3025
    -
  7. nike air max 95
    -
  8. nike air max 1 premium
    -
  9. Crystal
    -
  10. ray ban 2132
    -
  11. nike air max 1
    -
  12. ray ban polarized
    -
  13. ray ban wayfarer
    -
  14. nike air max 90 black
    -
  15. womens nike air max
    -
  16. ray ban 3386
    -
  17. ray ban 3183
    -
  18. michael kors handbags clearance
    -
  19. nike air max 90
    -
  20. nike air max hyperfuse
    -
  21. ray ban polarized
    -
  22. nike air max 97
    -
  23. michael kors handbags clearance
    -
  24. ray ban sunglasses
    -
  25. nike air max 2014
    -
  26. nike air max pink
    -
  27. cheap ray ban sunglasses
    -
  28. michael kors handbags
    -
  29. ray ban 3183
    -
  30. cheap wow gold
    -
  31. nike air max 90 womens
    -
  32. michael kors sale
    -
  33. michael kors duffle bag
    -
  34. nike air max 1 sale
    -
  35. nike air max ltd
    -
  36. Cara
    -
  37. nike air max command
    -
  38. ray ban glasses frames
    -
  39. nike air max 1 premium
    -
  40. nike air max classic bw
    -
  41. ray ban rb2132
    -
  42. ray ban 2140
    -
  43. ray ban sunglasses sale
    -
  44. ray ban glasses
    -
  45. ray ban 3183
    -
  46. 鎶樸倞銇熴仧銇?鑷虎杌?jeep 銇嬨仈
    -
  47. michael kors outlet watches
    -
  48. ray ban 3016
    -
  49. michael kors watch
    -
  50. michael kors crossbody bags
    -
  51. michael kors diaper bag
    -
  52. ray ban rb4147
    -
  53. cheap michael kors bags
    -
  54. 銉愩儍銈般儹銉炽偡銉c兂
    -
  55. tumi 鏅傝▓
    -