اخبار الجدیدہ عن الیمن .یمن سے تازہ خبریں اور تجزئے
سعودی عرب کے پٹھو ، کٹھ پتلی مفرور صدر عبد ربہ المنصور ھادی نے یمنی المجتمع الاصلاح پارٹی کے خالد بحاح کو نائب صدر مقرر کردیا ہے اور سعودی عرب سمیت یمن کے خلاف جارح عرب ملکوں نے اس تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ یمن کی انصار اللہ پارٹی نے اس اقدام کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں یونٹی گورنمنٹ تمام داخلی فریقوں کے درمیان مذاکرات سے ہی بن سکتی ہے ، کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں
صدائے اہلسنت اپنے قارئین سے درخواست کرتا ہے کہ وہ یمنی المجتمع الاصلاح پارٹی جسے عمومی طور پر سنی مسلمانوں کی متفقہ پارٹی کے طور پر سعودی نواز عرب میڈیا پیش کرتا ہے کے بارے میں وکی پیڈیا سمیت مختلف لنکس کو پڑھیں تو صاف پتہ چل جائے گا کہ یہ وہ پارٹی ہے جو سعودی عرب کی فنڈنگ اور برطانیہ ، امریکہ ، اسرائیل کی اشیر باد سے سرد جنگ کے زمانے میں 1960ء کی دھائی میں اس وقت سامنے آئی جب جنوبی یمن میں ایک عوامی حکومت بن چکی تھی جبکہ یمن میں زیدیوں کے نام پر ایک رجعتی حکومت قائم تھی اور اس حکومت کو بچانے کے لئے سعودی عرب نے اصلاح کو بطور ایک دہشت گرد گروپ کے طور پر منظم کیا اور یہ بعد ازاں اخوان المسلمون کی یمن شاخ بن گئی
لیکن اس پارٹی کے اندر وھابی دھڑا بہت مضبوط رہا جس کی پارٹی کے عسکری ونگ اور پارٹی کی پبلیکشن کے اوپر بھی قبضہ رہا اور یہی الاصلاح بعد میں جنوبی یمن کی عوامی حکومت کے خلاف استعمال ہوئی اور جب سابق صدر صالح عبداللہ نے یمن کو متحد کردیا تو اس کے بعد آک سعود نے اخوان -الاصلاح کو بھی وھابیت پھیلانے کے لئے استعمال کیا جیسے اس نے ان کو زیدیوں کے شمالی یمن میں جیت جانے کے بعد استعمال کیا تھا اور صالح عبداللہ پر بھی اس کے زریعے سے دباو برقرار رکھا اور جب صالح عبداللہ بہار یمن کے نتیجے میں گرگیا اور ایسے آثار دکھائی دئے کہ اخوان ، انصار اللہ اور چند لیفٹ پارٹیاں ملکر ایک یونٹی حکومت قائم کرسکتی ہیں تو آل سعود نے ایک مرتبہ پھر الاصلاح میں اپنے ایجنٹوں کو کام میں لانے کا فیصلہ کرلیا
اور ادھر حوثی قبائل پر بھی ھاتھ رکھا لیکن جیسے ہی انصار اللہ اور سابق صدر صالح عبداللہ کے درمیان اشتراک ہوا اور صنعاء پر قبضہ ہوا تو آل سعود نے ایک مرتبہ پھر اس معاملے پر فرقہ واریت کا سہارا لیا اور نام نہاد سنی اتحاد بنایا جوکہ اصل میں آل سعود کی بالادستی کے پروگرام کے اور کچھ بھی نہیں ہے ، اب بھی آل سعود کو کٹھ پتلی مفرور صدر ھادی کے علاوہ الاصلاح سے ہی غدار میسر آئے ہیں ، آل سعود یمن کو ہر قیمت پر اپنی کالونی بنائے رکھنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے وہ پورے یمن کی اینٹ سے اینٹ بجانے سے بھی گریز نہیں کیا جارہا
پاکستان کی پارلیمنٹ نے جب سے یمن پر قرارداد گلف ریاستوں کی منشا کے خلاف پاس کی ہے تب سے پاکستان کع دھمکیاں ، دھونس دئے جانے کا سلسلہ جاری ہے کویتی اخبار ” السیاسہ ” نے اپنے ادارئے میں پاکستان کی پارلیمنٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف بہت ہی توھین آمیز رویہ اختیار کیا ہے ، عرب بادشاہوں اور آمروں کی انانیت اور اصل چہرہ بے نقاب ہوا ہے