اداریہ صداۓ اہلسنت : سنی اتحاد کونسل کے رہنماء طارق محبوب کی جیل میں شہادت پاکستان میں تکفیری دیوبندی -وھابی لابی کی سازش ہے
posted by Shahram Ali | April 21, 2015 | In Original Articles, Urdu Articlesسنی اتحاد کونسل کے رہنماء طارق محبوب اہلسنت کے ان رہنماوں میں شامل تھے جنھوں نے انجمن طلباء اسلام سے اپنی سیاست کا آغاز کیا ، پھر انجمن نوجوانان اسلام کی بنیاد رکھی اور وہ کراچی میں خوارج ، دیوبندی تکفیریت اور سلفی وھابی ازم کے خلاف اٹھنے والی چند ایک نمایاں سنی آوازوں میں سے ایک تھے
رینجرز کی کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے پچھلے کچھ ماہ سے عجیب و غریب پالیسیوں پر عمل کیا جارہا ہے ، یہ ایک طرف تو ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپہ ڈالتی ہے تو دوسری طرف یہ اہلسنت کی تنظیموں کے اتحاد سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور ان کے ساتھیوں پر دہشت گردی کا الزام لگا کر گرفتار کرلیتی ہے اور یہ سب اس وقت ہوتا ہے جب کراچی میں جعلی اہلسنت والجماعت یعنی کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان پر پابندی لگانے ، ان کے مرکز پر چھاپہ ڈالنے اور جامعہ بنوریہ میں پناہ گزین دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا ہے ، اہلسنت کے خلاف یہ کاروائی ایسے وقت میں کی جاتی ہے جب سعودی عرب کا ایک اعلی سطحی وفد پاکستان میں ہوتا ہے اور وہ دیوبندی وفاق المدراس ، دیوبندی اور سلفی تنظیموں سے ملتا ہے اور پاکستان میں مکہ و مدینہ کو فرضی خطرات میں گھرا دکھا کر یہاں سے بھرتی کو تیز کیا جارہا ہوتا ہے
یہ سب معاملات بتاتے ہیں کہ ریاستی اداروں میں موجود سعودی نواز دیوبندی -سلفی تکفیری لابی نے پاکستان میں تکفیریت و خوارجیت کے خلاف جاری آپریشن کو ناکام بنانے کے لئے اس کا رخ محب وطن سنیوں کے خلاف موڑ دیا ہے اور سعودی عرب کی پشت پناہی پر اہلسنت کے قائدین کو منظر سے ھٹایا جارہا ہے
صدائے اہلسنت طارق محبوب صدیقی کی وفات پر گہرے رنج و دکھ کااظہار کرتا ہے اور ان کو جیل میں ادویات و پانی فراہم نہ کرنے والے حکام کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتا ہے ، ان زمہ دار حکام سے پوچھا جائے کہ وہ کون سی اتھارٹی تھی جس نے انھیں طارق محبوب کو ادویات فراہم نہ کرنے کو کہا
اہلسنت کی تنظیموں اور قیادت کو بھی چاہئیے کہ وہ باہمی اختلافات بھلاکر پاکستان میں تکفیری و خوارجی لابی کے خلاف جدوجہد کا آغاز کریں ، یہ اہلسنت کی بقا اور شناخت کا معاملہ ہے
سعودی عرب سمیت گلف ریاستوں کے عیاش و خائن حکمران پاکستان میں اپنے ایجنٹوں کے زریعے سے وھابی ازم کو نافذ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں اور یہ ایجنٹ ریاست کے ہر ادارے میں موجود ہیں ہم جنرل راحیل شریف سے کہتے ہیں کہ وہ رینجرز میں اس تکفیری لابی کا سراغ لگائے جو سعودی عرب سے وفاداری نبھارہی ہے اور پرامن سنیوں کا قتل کررہی ہے
https://www.facebook.com/783185035074229/videos/vb.783185035074229/884612774931454/?type=2&theater