مسلم لیگ نواز حکومت کالعدم تنظیموں کو بچانے کے لئے سر توڑ کوشش کر رہی ہے

10430383_10204097646301228_6703773838054867217_n

واہ جناب واہ، ہمارے دھرنے کی گونج کہاں تک گئی ہے ذرا ملاحظہ فرمائیں۔ ہم نے حکومت کے ساتھ دھرنے کو دوران بات چیت میں بار بار اسی لسٹ کا حوالہ دیا تھا جو خود وفاقی حکومت نے دہشتگردی سے نبٹنے کے قومی ادارے نیکٹا کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کی ہوئی ہے اور جس لسٹ کے مطابق کالعدم تکفیری خارجی دہشتگرد جماعت اہل سنت والجماعت (سابقہ کالعدم انجمن سپاہ صحابہ) ایک دہشتگرد جماعت ہے۔
اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس دہشتگرد جماعت کے سرپرست سیکریٹری داخلہ نے نیکٹا کے ڈائریکٹر فضل ماجد کو تھپڑ ہی رسید کر دیا کہ ان کے ادارے نے اس لسٹ کو قوم کی معلومات کے لیئے انٹرنیٹ پر کیوں شائع کیا ہے۔ اس سے واضح ہو جاتا ہے کہ وفاقی حکومت اور اس کے سرکاری اہلکار ان تکفیری دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے کے لیئے کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں۔

راشد ربانی، وقار مہدی اور شرمیلا فاروقی سے دھرنے کو دوران گفتگو میں میں نے بار بار اسی لسٹ کا حوالہ دیا تھا کہ خود وفاقی حکومت کے ادارہ برائے انسداد دہشتگردی کی ویب سائٹ پر کالعدم دہشتگرد گروہ اہل سنت والجماعت کا نام کالعدم گروہوں کی فہرست میں موجود ہے۔ شرم کی بات یہ ہے کہ وقار مہدی اور دیگر حکومتی عہدیداروں نے ایسی کسی لسٹ کی موجودگی یا کالعدم اہل سنت والجماعت کی اس لسٹ میں موجودگی سے لا علمی کا اظہار کیا تھا۔

اب بات کھل کر سامنے آ گئی کہ صرف میڈیا پر حکومت سندھ کا یہ اقرار کہ یہ کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ انجمن سپاہ صحابہ دہشتگرد گروہوں کی لسٹ میں شامل ہے خود حکومتی اہلکاروں اور وفاقی حکومت کو کتنا ناگوار اور بھاری گزرا کہ اس چکر میں ایک سینئیر حکومتی اہلکار کو وفاقی سیکریٹری داخلہ سے تھپڑ ہی کھانا پڑ گیا۔ اس سے یہ بھی واضح ہو جاتا ہے کہ جس تکفیری دہشتگرد عفریت سے ہمارا مقابلہ ہے اس کی جڑیں کتنی گہری ہیں اور ان کی پہنچ کہاں تک ہے۔

10257661_10204097708062772_6791127363604698627_o 10981159_10204097707822766_1686227935833661767_n

 

Comments

comments