پاکستانی قوم کے دشمن طالبان اور سپاہ صحابہ کے تکفیری دیوبندی خوارج اور ان کے سرپرستوں کے خلاف پشاور آرمی سکول کے بچوں کے ورثا اور پوری پاکستانی قوم کا عزم

pic

بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے
بتا کیا پوچھتا ہے وہ کتابوں میں ملوں گا میں
کیے ماں سے ہیں جو میں نے کہ وعدوں میں ملوں گا میں
میں آنے والا کل ہوں وہ مجھے کیوں آج مارے گا
یہ اُس کا وہم ہو گا کہ وہ ایسے خواب مارے گا
تمھارا خُون ہوں نا اس لیے اچھا لڑا ہوں میں
بتا آیا ہوں دشمن کو کہ اُس سے تو بڑا ہوں میں
میں ایسی قوم سے ہوں جس کے وہ بچوں سے ڈرتا ہے
بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے
وہ جب آتے ہوئے مجھ کو گلے تم نے لگایا تھا
امان اللہ کہا مجھ کو میرا بیٹا بلایا تھا
خدا کے امن کی راہ میں کہاں سے آگیا تھا وہ
جہاں تم چومتی تھی ماں وہاں تک آ گیا تھا وہ
میں ایسی قوم سے ہوں جس کے وہ بچوں سے ڈرتا ہے
بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے
مجھے جانا پڑا ہے پر میرا بھائی کرے گا اب
میں جتنا نہ پڑھا وہ سب میرا بھائی پڑهے گا اب
ابھی بابا بھی باقی ہیں کہاں تک جا سکو گے تم
ابھی وعدہ رہا تم سے یہاں نہ آ سکو گے تم
میں ایسی قوم سے ہوں جس کے وہ بچوں سے ڈرتا ہے
بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.