Army must take over in India to curb rampant corruption


Given the usual ‘politicians are corrupt’ mantra which is often recited by Pakistan army generals (and their agents in Pakistani media and blogs) to sabotage democratic governments and justify coup d’etat, Indian army too must avail from the excellent opportunity provided by the following news report.

بھارت سب سے بدعنوان ملکوں میں ایک

جائزے میں حصہ لینے والے بیشتر افراد کا کہنا تھا کہ صورتحال تین برسوں میں زیادہ خراب ہوئی ہے

بدعنوانی کے خلاف کام کرنے والے عالمی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ دنیا میں کرپشن کی صورتحال اور خراب ہوتی جارہی ہے اور بھارت کا شمار دنیا کے سب سے بدعنوان ملکوں میں کیا جارہا ہے۔

ادارے نے عالمی اینٹی کرپشن دن کے موقع پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں دنیا کے چھیاسی ممالک میں نوے ہزار لوگوں سے بات چیت کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ رشوت اب عام ہوتی جارہی ہے۔

مجموعی طور پر ساٹھ فیصد لوگوں کی رائے تھی کہ کرپشن میں اضافہ ہورہا ہے۔

ادارے نے بھارت، افغانستان، عراق اور نائجریا کو دنیا کے سب سے بدعنوان ممالک کی فہرست میں رکھا ہے جہاں سروے میں حصہ لینے والے آدھے سے زیادہ لوگوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے اپنا کوئی کام کرانے کے لیے لیے رشوت کا سہارا لیا ہے۔

چین، روس اور مشرق وسطیٰ میں ایک تہائی لوگوں نے کہا کہ انہیں اپنے کام کرانے کے لیے رشوت دینی پڑتی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کےمطابق مجموعی طور پر ایک چوتھائی لوگوں نے گزشتہ بارہ مہینوں میں رشوت دی ہے رشوت لینے والوں میں سب سے بڑی تعداد پولیس والوں کی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کےمطابق مجموعی طور پر ایک چوتھائی لوگوں نے گزشتہ بارہ مہینوں میں رشوت دی ہے رشوت لینے والوں میں سب سے بڑی تعداد پولیس والوں کی ہے۔
جائزے میں حصہ لینے والے زیادہ تر لوگوں نے کہا کہ صورتحال گزشتہ تین برسوں میں مزید خراب ہوئی ہے۔

ادارے سے وابستہ رابن ہوڈس نے کہا کہ یہ بات سب سے زیادہ افسوس ناک ہے کہ رشوت خوری میں پولیس والے سب سے زیادہ ملوث ہیں۔

’یہ تعداد گزشتہ کچھ برسوں میں بڑھی ہے اور دو ہزار چھ کے مقابلے میں دوگنی ہوگئی ہے۔ دنیا میں پولیس سے جن لوگوں کا واستہ پڑا ہے، ان میں سے ایک تہائی لوگوں کو رشوت دینی پڑی ہے۔‘

اس موقع پر بی بی سی نے بھی ایک سروے کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ بات چیت بدعنوانی کے موضوع پر ہوتی ہے

Source: BBC

Comments

comments

Latest Comments
  1. IRFAN URFI
    -