لنڈی کوتل: تکفیری دہشت گردی اور غیرقانونی اسلحہ کی برآمدگی پر جماعت اسلامی کے رہنما حاجی نجیب دیوبندی کا گھر مسمار

10347535_971607326189435_8863149454136504049_n

لنڈی کوتل: خاصہ دار فورس نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہونے کے بعد جمرود میں جماعت اسلامی کے ایک رہنما حاجی نجیب خان دیوبندی کے گھر کو منہدم کردیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ خاصہ دار فورس کی ایک ٹیم نے جماعت اسلامی کے خیبر ایجنسی کے سابق سربراہ حاجی نجیب خان دیوبندی کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کے تہہ خانے سے بھاری اسلحے کے ساتھ مختلف قسم کا دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

بعد میں خاصہ دار فورس نے جماعت اسلامی کے رہنما کے گھر کو مسمار کردیا۔

واضح رہے کہ حاجی نجیب خان اپنی مبینہ تخریبی سرگرمیوں اور دہشت گردوں کی سرپرستی کے الزام میں پچھلے تین مہینوں سے جمرود کے لاک اپ میں زیرِ حراست ہیں۔ یاد رہے کہ تکفیری دیوبندی دہشت گردوں نے ہزاروں سنی صوفی، بریلوی اور شیعہ مسلمانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہے

حاجی نجیب دیوبندی کو ماضی میں تین مرتبہ گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم وہ اب بھی جماعت اسلامی کے خیبر ایجنسی چیپٹر کے رکن ہیں۔

پاکستان کے سنی و شیعہ مسلمان، تکفیری دہشت گردوں کے اتحاد سے ہوشیار رہیں جماعت اسلامی، سپاہ صحابہ و طالبان کے دہشت گردوں کی سرپرست، اتحادی اور محافظ ہے

سراج الحق دیوبندی کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے دفاتر سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور طالبان کے تکفیری دیوبندی خوارج کے اڈے بن گئے ہیں – احمد لدھیانوی دیوبندی سے ذاتی مفادات اور سعودی، کویتی اور قطری کمائی میں شراکت داری کر کے جماعت اسلامی نے سید مودودی کی حسینی فکر کو جھنگوی اور محمد بن عبدالوہاب کی یزیدی فکر کے بدلے میں فروخت کر دیا ہے

Comments

comments