فیصل آباد میں ڈاکٹر طاہر القادری کے جلسے میں دو لاکھ سے زیادہ افراد شریک، نواز حکومت بوکھلا گئی

t4

99

پاکستان عوامی تحریک نے آج بارہ اکتوبر ٢٠١٤ کو فیصل آباد میں سیاسی طاقت کا زبردست مظاہرہ کیا اور اس جلسے کی خاص بات یہ ہے کہ اس جلسے میں شعوری طور پر سنی شیعہ مسیحی اتحاد پر بات ہوئی اور دیوبندی تکفیریت و خارجیت کی مذمت کی گئی ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ صاحبزادہ حامد رضا، راجہ ناصر عباس اور جے سالک کا سٹیج پر ہونا بہت معنی خیز ہے اور اس جلسے میں شرکا کا سوشل بیک گراونڈ اس جلسے کو بهی عوامی جلسوں کے قریب کررہا تها


Sahibzada Hamid Raza address to Faisalabad Jalsa by AwamiTehreek


Video: Aerial Views PAT Jalsa-e-Aam, Faisalabad by AwamiTehreek

ایکسپریس اور سما ٹیلی ویژن کی رپورٹس کے مطابق جلسے کے شرکا کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی اور جلسہ گاہ کے اطراف میں سڑکوں پر بھی دور دور تک لوگوں کا ہجوم تھا – اپنی تقاریر میں سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا، مجلس وحدت مسلمین کی سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس اور پاکستان مسیحی اتحاد کے سربراہ جے سالک نے ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں تمام پاکستانیوں کے یکساں حقوق اور وطن عزیز سے کرپشن اور تکفیری دہشت گردی کی سرکوبی کے لئے اتحاد اور اعتماد کا اظہار کیا – جلسے میں چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ق کے کارکنوں کی بھاری تعداد بھی شریک تھی عوام کی بھاری تعداد نے گو نواز گو کے نعرے لگا کر اور لبیک یا رسول الله و لبیک یا حسین کے نعرے لگا کر سب کے دل گرمائے، سنی شیعہ ساتھ ہیں، تکفیری خالی ہاتھ ہیں کے نعرے لگار کر تکفیری فرقہ واریت پھیلانے والے دشمنوں کے عزائم ناکام بنا دیے – یاد رہے کہ فیصل آباد میں کالعدم دیوبندی تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ (نام نہاد اہلسنت والجماعت) اور حکومتی پارٹی مسلم لیگ نواز کا گہرا گٹھ جوڑ رانا ثنا الله کی قیادت میں موجود ہے جس کو آج منہ کی کھانی پڑی

جلسے میں میلے کا سا سماں تھا اور لوگ قوالیوں اور روحانی و ملی نغمات سے لطف اندوز ہورہے تھے جلسے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں تحریک ہوئی – یاد رہے کہ دیوبندی تکفیری اقلیت سیاسی اور تعلیمی میدان میں خواتین کی شمولیت کے سخت خلاف ہے

اپنی تقریر میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میرا جرم یہ ہے کہ میں نے غریب کسانوں کیلئے مفت زمین اور دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کا ایجنڈا دیا، ملک سے فرقہ واریت اور تکفیریت کے خاتمے کے ایجنڈے کی پاداش میں 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن کے مرکز پر قیامت برپا کر دی گئی۔ ڈاکٹر قادری نے کہا کہ فیصل آباد میں آج کا اجتماع انقلاب کے حق میں تاریخی ریفرنڈم ہے اور انقلاب اپنی جنگ جیت چکا ہے۔ آج فیصل آباد کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان میں عوام دشمن نظام اور نوٹوں اور جعلی ووٹوں کے بل بوتے پر سعودی امداد سے مسلط کردہ جعلی جمہوریت قائم نہیں رہ سکتی۔ شہداء ماڈل ٹاؤن، شہداء اسلام آباد اور ضرب عضب کے فوجی جوانوں کے خون کی برکت سے پاکستان کے غریب عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ انقلاب حکومت کےخلاف ریفرنڈم ہے، فیصل آبادکےعوام نےحکومت کےخلاف ریفرنڈم جیت لیا، جلسےنےثابت کردیاکہ عوام دشمن نظام برقرارنہیں رہ سکتا، اب اس ملک میں اسٹیٹس کوبرقرارنہیں رہ سکتا۔ فیصل آباد میں جلسےسےخطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ کمزورطبقات اب انقلاب کےلیےکھڑےہوگئےہیں، کمزورطاقتورکےساتھ لڑنےکوتیارہوگیاہے، اب انقلاب پاکستان کےعوام کافیصلہ بن گیاہے، فیصل آبادکافیصلہ پورےپنجاب کافیصلہ ہے،انقلاب اب آکررہےگا۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست سےاسلام آبادمیں دھرنادیاہواہے، اب پورےپاکستان میں دھرنادیں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کےشہداکامقدمہ بھی درج نہیں ہوا، جب ایف آئی آربھی نہ کٹی توانقلاب مارچ اسلام آبادپہنچا،اسلام آبادپہنچنےکےبعدایف آئی آرکٹی،پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ذمےدارہے،وزیراعلیٰ پنجاب پرایف آئی آربھی کٹی لیکن وہ مستعفی نہیں ہوئے، حکومت تونہ گئی لیکن بڑاانقلاب برپاہوگیا، ووٹ کی طاقت سےملک بدل کرغریب کواقتداردلائیں گے

t1

t2

t3

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.