نواز شریف حکومت کی پریشانی میں مجیب الرحمان شامی ہلکان کیوں ؟ – عمار کاظمی

DSC00213

 

مجیب الرحمن شامی جو شہید بھٹو کی پھانسی کے وقت جنرل ضیا کے حواریوں میں شامل تھے وہ آج کہتے ہیں نواز حکومت کو کچھ ہوا تو ریاست خطرے میں پڑ جاءے گی۔ سندھ بلوچستان کی حکومتیں نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ شامی صاحب اس ریاست نے دو بار سندھ کی بیٹی کی حکومت گراءی۔ ہر دل عزیز سندھی وزیراعظم کی حکومت ہی نہیں گراءی بلکہ اس کو پھانسی بھی دی۔ سندھی کی بیٹی یہاں دن دیہاڑے شہید کر دی گءی۔ اکبر بگٹی مارا گیا۔

مگر آپ کے نزدیک کبھی اس ریاست کو خطرہ نہیں ہوا۔ آج لبرٹی میں شیل والوں نے اپنا پیٹرول پمپ شہباز شریف سے بچانے کے لیے سوسال لیز پر آپ کے بیٹوں کو کیا دیا اور شہباز شریف نے آپ کی وجہ سے اپنے منصوبے کے مطابق پیٹرول پمپ گرانے کا ارادہ کیا بدلا کہ آپ نے اپنا رنگ ہی بدل ڈلا۔ یہ سرخوں والی باتیں وہ بھی ضیا کی نشانیوں کے لیے؟ شامی صاحب آپ بہت رنگ بدلیں گے تو زرد ہو جاءیں گے مگر آپ سرخ کبھی نہیں ہو سکتے۔ یہ فطرت کا اصول ہے۔

Comments

comments