پاکستان کے خلاف نون لیگ کا اصلی تے وڈا لندن پلان – از تنویر اختر
شہبازہ شریف میاں، آئیے آپ کو یاد دلائیں کہ اصلی تے وڈا “لنڈن پلان” کیا تها، یہ سازش کب ہوئی اور کس کس کے درمیان؟ جی ہاں، یہ قوم اتنی بهی بهول بهلکڑ نہیں کہ صرف ڈیڑھ برس پرانی “واردات” بهول جائے جب الیکشن 2013 سے مہینہ ڈیڑھ پہلے بدمعاش طالبان کی جانب سے جناب کے برادر بزرگوار کو اپنا “ضامن” مقرر کئے جانے کے بعد، موصوف کو پہلے واشنگٹن میں طویل “تربیتی مراحل” سے گذارا گیا اور پهر اسی لندن میں امریکہ، برطانیہ اور عرب ممالک کے درمیان بٹها کر ناصرف نیٹو ٹروپس کی بحفاظت واپسی کا پلان ترتیب دیا گیا بلکہ ریاست پاکستان کو چین، ایران اور رشیا کے نئے بلاک سے نکال کر پهر سے آئی ایم ایف کے شکنجے میں جکڑ دئے جانے کی یقین دہانی بهی حاصل کی گئی .
جناب والی، قوم کو یہ بهی بہت اچھی طرح یاد ہے کہ اسی “لندن پلان” کی روشنی میں ہی ناصرف افتحار چودھری کو اپنے “آر اوز” کے ذریعے نواز لیگ کو دو تہائی اکثریت سے “جتوانے” کی ہدایات جاری کی گئیں بلکہ “بڑے میاں” سے ایک سے زائد بار ڈسی جانے والے “پاک فوج” کے اس وقت چیف جنرل کیانی کو بهی دبئی کے سمندروں میں امریکی جرنیلوں کے ساته خفیہ ملاقات کے دوران اچھی طرح “سمجها” دیا گیا کہ “بندہ شریف” اس وقت ہماری ضرورت ہے، اسلئے پاک فوج پولنگ اسٹیشنز پر ہونے والی “عدالتی کارروائی” کو دانستہ نظرانداز کر کے “ہمارے آدمی” کی جیت یقینی بنائے گی
بالآخر جھوٹ کا پردہ چاک پوا، اور سچ روز روشن کی طرح سب پر عیاں ہو گیا۔
لندن پلان کے مکروہ چیرے اب سب پر واضع یں اور اُن کی شکلوں پر بجتے بارہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان کے خلاف اکہتر کے بعد سب سے بڑی سازش ناکام پو چکی ہے۔
یہ سب کریڈٹ جاوید ھاشمی کو جاتا ہے۔