کراچی میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ – از فراز قریشی

10614400_938778329472335_2884776934934416652_n

کل رات میرے محلہ کی ایک دکان میں ایک دکاندار کو محض اس لئے مار دیا گیا کہ اس کا تعلق اہل تشیع فرقہ سے تھا۔ تین مہینے پہلے اس کے بڑے بھائی کو اسی طرح دکان پر آکر مارا گیا تھا۔ ہمارے محلہ میں یہ چوتھا دکاندار ہے جس کو محض اس بنیاد پر قتل کیا گیا ہے کہ اس کا تعلق ایک مخصوص فرقہ سے تھا۔

ڈاکٹروں، پروفیسروں اور اہل علم شخصیات کے بعد کاروبار میں بھی اہل تشیع حضرات کے لئے دروازے تنگ کئے جا رہے ہیں۔۔ میرے بہت سے شعیہ دوست جن کا غصہ فطری ہے, اس نظام اور اس ملک پر اعتبار کھوتے جا رہے ہیں۔ معاشرے کی اذیت کا یہ عالم ہے کہ کالج یا کوئی فارم فل کرتے ہوئے مذاق کے طور پر کہا جانے لگا ہے کہ اپنا پورا نام نہ لکھو کوئی مار دے گا۔
یہ کوئی ملک ہے۔ یہ کوئی معاشرہ ہے؟

Comment: Sindh, particularly Karachi, ruled by PPP has become a graveyard of Shias, Sunni Sufis/Barelvis and other persecuted communities. Zardari/Bilawal/Bilawal have refused to take action against Deobandi ASWJ Aurangzeb Farooqi, the mastermind of target killings.

Comments

comments