ارشاد مستوئی کی یاد میں – از عامر حسینی

 

1604711_358587937622713_7197284818780008452_n

 

ارشاد مستوئی جنرل سیکرٹری بلوچستان یونین آف جرنلسٹ اور ان کے ساتهی کو آج جناح روڑ کوئٹہ میں ایک نیوز ایجنسی کے دفتر میں گولیاں مار کر شهید کردیا گیا اور میرے یہ خبر انتہائی صدمہ کے سبب بنی ہےکیونکہ ارشاد مستوئی ایک تو کچه سال میرے ساته لاہور کے ہفت روزہ “ہم شہری ” میں کام کرتے رہے اور دوسرا وہ ایک بہادر نوجوان بلوچ تهےجس نے بلوچ قوم کے حقوق اور شیعہ ہزارہ نسل کشی پر بہت بہادری سے لکها
بلوچستان میں انہوں نے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ ، لشکر جهنگوی ، اہل سنت والجماعت سمیت سرکاری ڈیته اسکواڈ گروپس اور نہتے معصوم ، بے گناہ شہریوں کو ان کے نسلی ،قومیتی پس منظر کی بنیاد پر قتل کرنے والےعناصر کو بے نقاب کیا ان سے میرا آخری رابطہ حال ہی میں اس وقت ہوا جب میں اپنی نیوز ایجنسی کے لئے بلوچستان میں فرقہ پرست مذهبی فاشزم کے ابهار پر ایک نیوز سٹوری کررہاتها اور ان سے نہ صرف مجهے اہم معلومات ملیں بلکہ کئی ایک سورسز بہت مصدقہ ملے ، مجهے لگتا تها کہ جب بهی کوئی صحافی ان سے مدد مانگتا تو وہ اس کی نیوز سٹوری کو مکمل کرنے میں خودمدد مانگنے سے زیادہ متحرک ہوجاتا تها ،ارشاد مستوئی ایک سچا نوجوان تها اور ہم نےایک اثاثہ کهودیا ہے

12 22

 

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.