نواز لیگ کا طاہر القادری پر مقدمہ اور لشکر جھنگوی کی حمایت جاری

 

 

 

277218-TahirulQadri-1407326025-319-640x480

 

ایڈیٹر نوٹ: طاہر القادری کے خلاف لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے خلاف پنجاب حکومت نے ایف آئی آر فیصل ٹاون تهانہ میں درج کرادی  
ملک اسحاق ،محمد احمد لدهیانوی ،طاہر اشرفی سمیت دیوبندی تکفیری ملاوں کو پنجاب میں شیعہ ،سنی بریلوی ،عیسائیوں ،ہندوں کے خلاف نفرت پهیلانے اور ان کے خلاف تشدد پر اکسانے کی اجازت ہے
اعلانیہ لشکر جهنگوی کے پنجاب میں ٹهکانوں کا اعتراف کرنے والی حکومت کے نزدیک طاہر القادری دہشت گرد ہے کیونکہ اس کے نزدیک طالبان ،لشکر جهنگوی دور حاضر کے خوارج ہیں
ابهی تک سانحہ ماڈل ٹاون کے شہید سنی بریلوی عوام کے قتل کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے کیونکہ نہتے پرامن لوگوں کو مارنا کوئی دہشت گردی نہیں ہے
شہباز شریف کو بجلی بحران کے دوران اس وقت کے صدر پاکستان ،وزیر اعظم اور دیگر حکومتی عهدے داروں کے خلاف صریح تشدد پر اکسانے والی تقریروں کو یاد کرنا چاہئیے کہ کتنی ایف آئی آر ان کی وفاق کے خلاف تشدد پر اکسانے پر درج کی گئی تهیں

روزنامہ ایکسپریس کی خبر

لاہور: پنجاب حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف عوام کو تشدد پر اکسانے کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے فیصل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے خلاف درج مقدمہ پنجاب حکومت نے کرایا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ طاہر القادری  تقاریر کے ذریعے اپنی جماعت کے کارکنوں کو تشدد پر اکسارہے ہیں اور ریاست کو اشتعال دلا کر ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔

وزیر قانون پنجاب رانا مشہود احمد کا کہنا تھا  کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف ایک شہری کی جانب سے درخواست آئی جس میں ان پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ عوام کو اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے غیردانشمندانہ فیصلے پرامن عوام کو مشتعل کرنے کا سبب بن سکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اتوار کے روز اپنی پریس کانفرنس کے دوران کارکنوں کو کہا تھا کہ یوم شہدا کے دن امن کی چوڑیاں پہن کر نہ آئیں بلکہ جو پولیس اہلکار ان کے گھر میں گھسے کارکن جتھے کی صورت میں اس کے گھر میں گھس جائیں۔

Source:

http://www.express.pk/story/277218/

Comments

comments

Latest Comments
  1. Muhammad
    -
    • yawar siddiqi
      -
  2. Rafique Farooqi
    -
    • yawar siddiqi
      -
  3. ray ban sunglasses cheap
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.