آپریشن ضرب عضب -نواز شریف ،جیو جنگ گروپ اور دیوبندی لابی – از قلم محمد بن ابی بکر

taliban

 

نواز شریف کے سیاسی مشیر اعظم نجم سیٹهی نے جیو نیوز چینل پر آپس کی بات پروگرام میں شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کے بارے میں بات کرتے کرتے یہ مفروضہ پیش کرڈالا کہ پاکستانی فوج جس کے پنجابی سپاہی کو قبائلی پختون روایات کا کچه علم نہیں ہے اور وہ بس تذلیل کے ساته رجمنٹل کلچر پر عمل پیراہوتا ہے اس کا رویہ پختونوں کو آقا والا لگ رها ہوگا اور وہ اسے پنجابیوں کا وزیرستان پر قبضہ خیال کرے گا اور اس طرح سے یہ جنگ پختون بمقابلہ پنجابی فوج بن جائے گی

جس دن یہ پروگرام نشر ہوا اسی دن جیو نیوز کے نو بجے رات کے بلیٹن میں شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی حالت زار کے بدترین ہوجانے کا پروپیگنڈا کیا گیا اور پانج سے ساته افراد کو راشن سنٹر کے سامنے سوتے ہوئے دکهاکر کہا گیا کہ سب ہی آئی ڈی پیز اس تذلیل کا شکار ہیں اور اب تک جیو نیوز چینل کی مانیٹرنگ کرنے سے صاف پتہ چلتا ہے کہ وہ آئی ڈی پیز کے ایشو کو ایک انسانی المیے میں بدلنے کا خواہش مند ہے

لیکن کیا یہ خواہش جیو گروپ کی اپنی ہے یا اس روش کے پس پردہ کوئی اور ہے جس نے یہ سکرپٹ لکه کردیا ہے میاں محمد نواز شریف ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وزیر پلاننگ منصوبہ بندی کمیشن احسن اقبال سعودیہ عرب جاچکے ہیں اور نواز شریف عید تک سعودیہ عرب رہیں گے ،اس وقت جب کہ آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور پورے ملک میں ہنگامی صورت حال ہے ایسے میں نواز شریف کا اپنے جادوگر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساته سعودیہ عرب جابیٹهنا کافی حیران کن امر ہے ادهر سابق ایڈمرل پاکستان نیوی فصیح الدین بخاری کے ایک ٹویٹ کے مطابق پاکستان کی سٹریٹجک پلاننگ کمیٹی کا اجلاس دس دن سے نہیں بلایا گیا

انگریزی روزنامہ ڈان اپنی 24 جولائی بروز منگل 2014ء کی اشاعت میں اس واقعے پر نیوز سٹوری میں لکهتا ہے کہ
ایسا لگتا ہے کہ فوج پر سول حکومت نے شمالی وزیرستان آپریشن کی زمہ داری ڈالدی ہے اور بلواسطہ یہ کاشن دئے جارہے ہیں وہ اس آپریشن سے دور ہیں اور یہ صرف و صرف فوج کی سولو فلائٹ ہے

یہ بات قابل زکر ہے کہ مسلم لیگ نواز آپریشن ضرب عضب کےحامی حلقوں اور سیاسی مذهبی قیادت کے خلاف نہ صرف میڈیا کے زرخرید اینکرز اور صحافی سرگرم ہیں بلکہ نواز شریف نے دیوبندی لابی کو بهی اس میدان لاکر کهڑا کیا ہے اس ویڈیو میں طاہر اشرفی ایک طرف کہتا ہے کہ اس کا نواز شریف اور اس کی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور دوسری سانس میں وہ نواز شریف کا دفاع کار بن جاتا ہے اور طاہر القادری کو اپنے اعتراضات کی توپوں کے نشانے پر رکهتا ہے

سوال یہاں یہ کرنے کا ہے کہ ایک طرف یہاں آپریشن ضرب عضب پر دیوبندی لابی خاموش ہے یا پهر فل آپریشن سے نالاں ہے اور اس کے فوج سے فاصلوں کا اندازہ ان کے بیانات سے کیا جاسکتا ہے تو دوسری طرف وہ کهل کر فوج کے خلاف بات بهی کیوں نہیں کررہا ؟

پاکستان علماء کونسل کا صدر طاہر اشرفی اور جنرل سیکرٹری زاہد القاسمی جس کا باپ مولوی ضیاء القاسمی سپاہ صحابہ پاکستان کی سپریم کونسل کا چئیرمین تها کی پہلی تنظیم انجمن سپاہ صحابہ پاکستان اور پهر ملت اسلامیہ پاکستان سپاہ صحابہ کا دوسرا نام تهی ،مشرف دور میں جب سختی شروع ہوئی تو ان دونوں سمیت سپاہ صحابہ پاکستان سے تعلق رکهنے والے مدارس سے فارغ التحصیل یا آئمہ مسجد نے پاکستان علماء کونسل کے نام سے ایک کور تنظیم بنالی اور یہ تنظیم نیچے سے اوپر تک دیوبندی مولویوں پر مشتمل ہے اور طاہر اشرفی و زاہد قاسمی سمیت دیوبندی مولویوں کی اکثریت ملٹری اسٹبلشمنٹ اور دوسری طرف مسلم لیگ نواز کے اور دیوبندی دہهشت گردوں کے درمیان رابطہ کار کے طور پر ابهرے تهے اور یہ مقصد کیانی رجیم کے دور میں انہوں نے پورا کیا ،

آپ نے جو ویڈیو یہاں حوالے کے طور پر دی اور اس سے پہلے اشرفی کے بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ جنرل راحیل شریف کے ساته معاملات اب ٹهیک نہ رہے ہیں اور ان کی فرسٹریشن میں اضافہ ہورہا ،اور ان کو دو طرفہ دباو کا سامنا ہے ،ایک طرف فوج کی جانب سے رابطہ کاری کا آپشن ختم اور کل اینڈ کلین کی پالیسی جاری ہے تو دوسری طرف انہوں نے پنجاب میں جن عناصر کو تحفظ فراہم کرنے کی حفاظت فراہم کی تهی ان پر زمین تنگ ہورہی ہے اور دیوبندی فرقہ پرست نان نہاد جہادی پیدک سپاہی ان کی جانب سے نیم بیانات پر سیخ پا ہے گویا آگے سمندر اور پیچهے کهائی ہے اور مسلم لیگ نواز اب بهی اس آپریشن کو مکمل طور ہر اپنانے کرنے کو تیار نہیں ہے ،

آج ڈیلی ڈان نے اس حوالے سے نواز شریف ،اسحاق ڈار ،احسن اقبال کے سعودیہ عرب جانے کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نواز نے ملٹری آپریشن کو کلی طور پر فوج کے اوپر چهوڑ دیا ہے اور یہ بالکل ٹهیک ہے کہ مسلم لیگ نواز کا ترجمان جنگ جیو گروپ شمالی وزیرستان آپریشن کو کالونیل ڈرائیو شیڈ دینے کی کوشش کررہا ہے نجم سیٹهی ،منیب فاروق ،نیوز بیٹ کی اینکر سمیت کئی ایک پروگرامز فوج کے نسلی پس منظر پر زور دینے کے کئے ایڑهی چوٹی کا زور لگارہے ہیں اور اسے پشتونوں کے خلاف پنجابی کالونیل جبر اور ظلم کے امیج کو پینٹ کرنے کی کوشش ہے اور مسلم لیگ نواز نے پنجاب میں طاہر القادری کو کاونٹر کرنے کے لئے طاہر اشرفی کو ٹاسک دیا ہے اور بهی دیوبندی میدان میں اتر چکے ہیں جبکہ جیو ٹی وی چینل بهی اس میں آگے آگے ہے

آج ڈیلی ڈان نے ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد اور راولپنڈی کے عهدے داروں کت غائب ہونے والے واقعہ کی خبر کا فالو اپ چلایا ہے جس میں کل کی طرح آج بهی بین السطور لکها ہے کہ مجلس وحدت المسلمین ایم ڈبلیو ایم کو طاہر القادری کو سپورٹ کرنے اور اس کے نواز مخالف سنی رہنماوں جیسے حامد رضا کے ساته بڑهتے ہوئے روابط کی سزا دے رہی ہے

،

Comments

comments