ابو بکر بغدادی السلفی کی خلافت میں سنی صوفی مزارات، شیعہ مساجد اور مسیحی گرجا گھروں کی تباہی کی تصاویر – بی بی سی اردو
بی بی سی جو امت مسلمہ کے خلاف عالمی استعماری منصوبے پر چلتے ہوۓ اب تک فوکس نیوز، سی این این اور الجزیرہ کی طرح عراق اور شام میں برسر پیکار تکفیری خارجی وہابی گروہ آئی ایس یا داعش کی دہشت گردی کو سنی شیعہ فرقوں کی جنگ قرار دے رہا تھا بالاخر سچ بولنے پر مجبور ہو گیا – چھ جولائی کی رپورٹ میں بی بی سی اردو نے واضح طور پر تسلیم کیا ہے کہ آئی ایس کے نشانے پر شیعہ مسلمانوں کے علاوہ سنی اور صوفی مسلمان اور مسیحی بھی ہیں – اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عراق اور شام میں ہونے والی تکفیری خارجی دہشت گردی جس میں سلفی اور دیوبندی انتہا پسند شامل ہیں کو امن پسند سنی مسلمانوں سے نہیں جوڑا جا سکتا – یہ عالم اسلام اور اہلسنت کے خلاف عالمی استعماری سازش ہے جس کا مقابلہ سنی اور شیعہ مسلمان وحدت اور تدبر سے دے سکتے ہیں
بی بی سی اردو اور روزنامہ پاکستان نے آئی ایس یا داعش کے خلیفہ ابو بکر بغدادی السلفی کی دولت اسلامی میں سنی صوفی مزارات، شیعہ مساجد اور مسیحی گرجا گھروں کی تباہی کی تصاویر شائع کی ہیں جو نیچے دی گئی ہیں
داعش کی نام نہاد “خلافت” عراق میں اپنے زیر تسلط علاقوں میں سنی اکابرین و بزرگوں کی قبور و مزارات اور شیعہ مسلمانوں کی مساجد اور حسینیہ تباہ کر رہی ہے. مزاروں کو بلڈوزر کے ذریعہ جب کے مساجد کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعہ تباہ کیا جا رہا ہے. اس کے علاوہ ان تکفیری خارجی دہشتگردوں نے اپنے خلیفہ ابو بکر کے حکم سے عیسائیوں کے دو گرجا گھروں پر بھی قبضہ کر رکھا ہے اور ان سے عیسائیوں کی مذھبی علامات نکال کر اپنا جھنڈا لہرا دیا ہے. مقامی سنی مسلمانوں نے مزارات کے انہدام و تباہی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے. سعودی اخبار العربیہ کی رپورٹ
2 Replies · 6 hours ago
Naveed Ahmad said:
خدا کی قسم یہ میرے نبی ﷺ کا دین نہیں۔ میرے نبیﷺ کا دین تو محبت ہے۔ جہاں مدینہ منورہ آنے والے عیسائی وفدکو مسجد نبویﷺ میں اپنے طریقے کے مطابق عبادت کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ جہاں کوڑا پھینکنے والی عورت کی بیمار پرسی کو میرے آقاﷺ تشریف لے گئے، جو صحابہ کرام اور اہل بیت رضوان اللہ اجمعین نے کر کے دکھایا۔ اس کے علاوہ جو بھی ہے وہ درست نہیں ہے۔
https://www.facebook.com/LetUsBuildPakistan/posts/10152524336629561