عالم اسلام کے معروف عالم دین ڈاکٹر یوسف القرضاوی نے ابو بکر بغدادی السلفی کی خلافت کو باطل قراردے دیا

qar

عراق میں آئی ایس یا داعش کی خلافت شرعی طور پر باطل ہے، مفتی یوسف القرضاوی

مسلم علماء کی عالمی یونین نے عراق اور شام میں اسلامی سٹیٹ یا آئی ایس (داعش) کے تکفیری خارجی دہشت گردوں کی خلافت کو باطل قراردیا ہے۔ الرای العام نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسلم علماء کی عالمی یونین کے سربراہ اور معروف اہلسنت عالم دین شیخ ڈاکٹر یوسف قرضاوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک دہشت گرد گروہ کی جانب سے اسلامی خلافت کا اعلان دین اسلام کے اہداف سے سازگار نہيں ہے ۔ اس بیان ميں کہا گیا ہے کہ داعش دہشت گردوں کی خلافت، شرعی لحاظ سے باطل ہے اور داعش گروہ کے وحشیانہ اور بھیانک اقدامات عراق اور شام کے مسلمانوں خاص طور پر اہلسنت پر منفی اور خطرناک اثرات مرتب کریں گے ۔ واضح رہے کہ داعش نے عراق کے شہر موصل پر قبضہ کرنے کے بعد ابوبکر البغدادی السلفی کی خلافت کا اعلان کیا اور تمام مسلمانوں کو اس کی خلافت قبول کرنے کا حکم دیا ، لیکن عراق کے سنی مسلمانوں نے تکفیری وہابی و دیوبندی دہشت گردوں کے نام نہاد خلیفہ کو پہلے ہی رد کردیا تھا اور وہ عراقی فوج اور شیعہ مسلمانوں کے ساتھ ملکر تکفیری خوارج دہشت گردوں کا ڈٹ کرمقابلہ کر رہے ہیں۔ حال ہی ميں دہشت گرد گروہ داعش نے انٹرنٹ پر تصاویر شائع کی ہیں جن میں عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں صحابہ کرام حضرت عمار یاسر، حضرت اویس قرنی رضی الله عنہم اور اولیاللہ کے مزارات کو تباہ کرتے دکھایا گیا ہے اور متعدد سنی صوفی اور شیعہ مساجد کو منہدم کر دیا گیا ہے

qarzawi

Comments

comments

Latest Comments
  1. Faran
    -
  2. سلمان صدیقی
    -