ہم سعودی عرب میں داعش کے تکفیری دہشت گردوں کے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہیں

53b78a6a5c5ea

سعودی عرب : سعودی عرب کے جنوبی شہر شرورہ میں دو تکفیری وہابی دیوبندی خود کش حملہ آوروں نے ایک سرکاری عمارت کے باہر خود کو دھماکے سے اڑالیا ۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو سعودی عرب کے شہر شرورہ میں القاعدہ کے دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ سعودی حکام کے مطابق گزشتہ روز داعش القاعدہ کے چھ ارکان نے سعودی بارڈر سیکیورٹی فورس پر حملہ کیا تھا ۔ دو حملہ آور شرورہ کی سمت فرار ہو گئے، جنہوں نے ایک سرکاری عمارت میں پناہ لے لی تھی۔ دونوں حملہ آوروں نے سخت مقابلے کے بعد آج خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک اور دو سعودی سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ حکام نے ایک گزشتہ روز ایک حملہ آور کو کرفتار کرلیا تھا، جس کا تعلق القاعدہ سے بتایا جاتا ہے۔

Source : http://urdu.dawn.com/news/1006690

pakitan

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)خود کش حملہ آور سعودی عرب بھی پہنچ گئے ہیں تاہم دونوں حملہ آور اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی شہر شرورہ میں سیکیورٹی فورسز نے خود کش حملہ آور کو گھیرے میں لے لیا اور کئی گھنٹوں کے مقابلے کے بعد دونوں حملہ آوروں نے ایک سرکاری عمارت کے باہر اپنے آپ کو اُڑالیا۔

سعودی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز القاعدہ کے چھے ارکان نے سعودی باڈر سیکیورٹی فورس پر حملہ کیا جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے فورسز نے تین دہشت گرد ہلاک کردیئے اور ایک کو گرفتارکرلیا جبکہ فوج کا ڈیوٹی پر موجود انچارج اپنے دو ساتھیوں سمیت جھڑپ میں ماراگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کا تعلق القاعدہ سے ہے تاہم باقاعدہ اعلان ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج سامنے آنے کے بعد کیاجائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق گرفتار ملزم کا نام وزارت داخلہ کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ دو حملہ آور شرورہ کی سمت فرار ہو گئے جنہوں نے بعد میں ایک سرکاری عمارت میں پناہ لے لی، سیکیورٹی حکام نے عمارت کا محاصرہ کر لیا، جہاں ہفتے کی صبح دونوں نے خود کو دھماکہ کر کے ہلاک کر لیا۔

Source :

http://dailypakistan.com.pk/international/05-Jul-2014/119800

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -