خیبر پختنوخواہ کے انتہائی خطرناک دہشتگردوں کی فہرست جاری، سب دیوبندی اور وہابی ہیں
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کی پولیس نے ایسے دہشتگردوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جو حکومت اور پولیس کو مطلوب ہیں۔ذرائع کے مطابق ان مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں آٹھ سو اکّیس دہشتگردوں کے نام شامل ہیں جن کی گرفتاری کیلئے پاکستان کی صوبائی حکومت نے تین کروڑ پچاسی لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔
ان ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی جاری کی جانے والے اس فہرست میں خطرناک ترین دہشتگردوں کا سرغنہ منگل باغ کا نام بھی شامل ہے۔ابھی تک اس سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے، اس وقت دہشتگردوں کے اڈّے بنے ہوئے ہیں جہاں پاکستانی فوج کا بھی آپریشن جاری ہے۔پاکستانی فوج کے جاری آپریشن میں اب تک سینکڑوں کی تعداد میں دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن نہیں روکا جائے گا۔
Source :
Comments
Tags: Al-Qaeda, Khyber-Pakhtunkhwa, Religious extremism & fundamentalism & radicalism, Saudi Arabia KSA, Sectarianism, Shia Genocide & Persecution, Sipah-e-Sahaba Pakistan (SSP) & Lashkar-e-Jhangvi (LeJ) & Ahle Sunnat Wal Jamaat (ASWJ), Takfiri Deobandis & Wahhabi Salafis & Khawarij, Taliban & TTP, Terrorism